Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلابلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے دفاتر پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا،


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے دفاتر پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا،لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا کر اپنے خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے، کئی امیدواروں کے ووٹرز سپورٹرز نے شہر بھر میں ریلیاں نکالیں ،جبکہ ڈھول کی تھاپ پر کامیاب امیدواروں کے ووٹرز سپورٹرز رقص کرتے رہے،احاطہ میں حاجی دلدار خان کے ڈیرے پر رات کے وقت بھی دن کا سما ں تھا، یونین کونسل لب ٹھٹو جبکہ یونین کونسل گڑھی سکندر سے لوگ حاجی دلدارخان گروپ کے نامزدآزاد امیدواروں عرفان خان ایڈووکیٹ ، حاجی اشفاق احمد خان،افرا سیاب ،اصغر علی اعوان وپینل میں شامل دیگر امیدوران کی کامیابی پر ریلیوں کی صورت میں ڈیرے پہنچے جہاں ڈھول بجانے والوں کی چاندی ہوگئی ، ووٹرز ، سپورٹرز خوشی میں اپنے امیدواروں کے سروں پر ویلیں کرتے رہے ،ڈیرے پر ہزاروں افراد کے لئے کھانے کا بندوبست کیا گیا تھا ،ادہر ٹیکسلا شہر میں بھی کچھ اسی قسم کا سماں نظر آیا ، شیخ ساجد محمود ، ملک پرویز ، سید مہتاب شاہ، عثمان کھٹڑ سے ملک ایاز محمود، ملک ربنواز،عمر رشید،گلزار شاہ،عمران خان،ملک پرویز اختر،عترت شاہ ، ملک عمیس رشید،زیشان صدیق بٹ، سید محمود حسین شاہ،ملک مشتاق،ملک اسحاق، ملک ثاقب ممتاز ، اللہ دتہ اعوان، ایوب زرگر، حاجی شفقت ،شیخ وحید ، طاہر محمود طاہری،راجہ کامران ایڈووکیٹ،عارف جمیل،کے الیکشن دفاتر میں لوگوں کا جم غفیر اکھٹا ہوگیا جہاں انھوں نے کامیابی پر نعرے بازی کی ، کئی لوگوں نے تو خوشی سے اپنے امیدواروں کو کندھوں پر اٹھا رکھا تھا ،نتائج کے اعلانات ہوتے ہی کامیاب امیدواروں نے لنگر کھول دیئے ،رات گئے تک مٹھائی کھلانے کا سلسلہ جاری رہا ،متعدد مقامات پر ووٹرز فائرنگ کر کے خوشی کا اظہار کرتے رہے ، چھوکر کے علاقہ میں پی ٹی آئی کے ووٹرز نے فائرنگ کی جس سے بجلی کی ہائی ٹینشن تاریں ٹوٹ گئیں ، اور مواصلاتی نظام دھرم بھرم ہوگیا،اور علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا،من چلے نوجوان موٹر سائیکل کے سلنسر نکال کر روڈ پر تماشے کرتے نظر آئے
ٹیکسلابلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے دفاتر پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا، Reviewed by SKY IRAQ on 23:30:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.