Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:یونین کونسل لب ٹھٹو میں ووٹوں کی دوباہ گنتی،ن لیگ کے کامیاب امیدواروں کے جشن پر پانی پھر گیا


ٹیکسلا(ڈاکٹر صابر علی)یونین کونسل لب ٹھٹو میں ووٹوں کی دوباہ گنتی مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کے جشن پر پانی پھر گیا ، دوبارہ گنتی میں حاجی دلدار گروپ کے نامزد آزاد امیدوار برائے چئیرمین علی اصغر اعوان کامیاب قرار پائے، نتائج رات گئے تک مرتب ہوتے رہے،دوبارہ گنتی پر تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے پانچ نشستیں ، مسلم لیگ ن نے ایک نشست جبکہ حاجی دلدار خان گروپ کے نامزد دو آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ،دیہی علاقوں میں غیر متوقع نتائج نے ٹیکسلا شہر کے بائیس وارڈوں کے نتائج کو زیر بحث بنا دیا ، لوگ دن بھر سیاسی تجزیوں میں مصروف رہے ، تاہم ٹیکسلا شہر میں مسلم لیگ ن کی برتری سے بلدیہ ٹیکسلا کے چئیرمین کا انتخاب بھی مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں میں سے ہوگا جبکہ مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لئے بھی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے، من پسند لوگوں کی فہرستیں بننا شروع ہوگئیں ،لوگوں کی نظریں قیادت پر لگیں ہیں کہ بلدیہ ٹیکسلا کی چئیرمینی کا سہرا کس کے سر پر سجے گا ، لوگوں نے اس امید پر کہ شائد چئیرمینی کے وہ حق دار بن جائے نئی شیروانیاں سلوانا شروع کردی ہیں،
ٹیکسلا:یونین کونسل لب ٹھٹو میں ووٹوں کی دوباہ گنتی،ن لیگ کے کامیاب امیدواروں کے جشن پر پانی پھر گیا Reviewed by SKY IRAQ on 22:49:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.