ٹیکسلا : ٹیکسلا اڈا یا گندے پانی کا تالاب ، نکاسی آب کا برا انتظام شہری پریشان۔

ٹیکسلا : (وائس آف ٹیکسلا )ویگن اڈا ٹیکسلا بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کرتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا جی ٹی روڈ کے ساتھ ملحقہ ویگن اڈا عام حالات میں اورخوصوصاَ بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کرتا ہے ہے جسکی وجہ نکاسی کے لئے نالے کا نہ ہونا ہے۔ جبکہ پہلے یہاں گندے پانی کی نکاسی کے لئے نالہ موجود تھا جس کو دکانداروں نے اپنی سہولت کے لئے بھر کر فٹ پاتھ میں شامل کردیا جس ک نتیجے میں پچھلے نالوں سے آنے والا پانی روڈ پر بہنے لگا۔جس سے ویگنز میں بیٹھنے والوں کے کپرے خراب ہونے کے ساتھ ساتھ مین جی ٹی روڈ جو کہ ابھی ( این ایچ اے) نے بنایا ، ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے ۔اگر نکاسی کے لئے مناسب انتظام نہ کیا گیا تو جلد ہی روڈ کھنڈر کے مناظر پیش کرنے لگے گا۔ علاقہ مکینوں کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ نکاسی کے لئے پہلے کی طرح نالہ بنایا جائے تا کہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔۔۔
ٹیکسلا : ٹیکسلا اڈا یا گندے پانی کا تالاب ، نکاسی آب کا برا انتظام شہری پریشان۔
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:37:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:37:00
Rating:
No comments: