Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

تحصیل ٹیکسلا میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل کل سجے گا


ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/ڈاکٹر سید صابرعلی)تحصیل ٹیکسلا میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل کل سجے گا ، اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہوگا، متعدد آزاد امیدوار بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل ،پولنگ صبح آتھ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک بغیر وقفہ کے جاری رہے گی،ضلع راولپنڈی کے دیگر شہروں کی طرح تحصیل ٹیکسلا میں بھی بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، تمام پریذائنڈنگ آفیسرز کو جمعہ کے روز الیکشن کا تمام مٹریل تقسیم کردیا گیا جنہیں سیکورٹی کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشن تک پہنچایا گیا،تحصیل ٹیکسلا میںآٹھ یونین کونسلوں سمیت ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں الیکشن ہونگے ، یہاں دو ریٹرننگ آفیسرز تعینات کئے گئے ہیں، ٹیکسلا کی بائیس وارڈوں میں ریٹرننگ آفیسر شاہد عمران مارتھ اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا جبکہ تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں ریٹرننگ آفیسرقمر زیشان ٹی ایم او ٹیکسلا اپنی خدمات سرانجام دیں گے،ٹیکسلا مونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد38763 ہے جس میں مرد21130 مرد ووٹرز جبکہ 17633 خواتین ووٹرز شامل ہیں،اسی طرح تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد84245 ہے جس میں 46346 مرد جبکہ 37899 خواتین ووٹرز شامل ہیں جو ہفتہ کے روز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،جاری کردہ پولنگ سکیم کے مطابق ٹیکسلا مونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں44 پونگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں،جن میں بائیس خواتین اور بائیس مردوں کے لئے بنائے گئے ہیں،44 پریڈائنگ آفیسرز، 92 اسسٹنٹ پریذائنڈنگ آفیسرز،92 پولنگ آفیسرز، اور دیگر پولنگ عملہ اپنی خدمات سرانجام دے گا،ٹیکسلا مونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں کل 92 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جس میں 45 مردوں اور 47 خواتین کے لئے ہونگے،ٹیکسلا مونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں امیدواروں کی تعداد 67 ہے جن میں 22 مسلم لیگ ن ، بائیس پی ٹی آئی، چار جے یو آئی ، جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی ، سمیت کئی آزاد امیدوار شامل ہیں،تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلز جس میں یونین وکونسل واہ، یونین کونسل لب ٹھٹو، یونین کونسل جلالہ، یونین کونسل خرم پراچہ، یونین کونسل عثمان کھٹٹر،یونین کونسل گڑھی افغاناں، یونین کونسل گڑھی سکندر،یونین کونسل ٹھٹہ خلیل شامل ہیں،کونسلران کی 48 نشستوں کے لئے 128 کونسلرز کے امیدوار پنجہ آزمائی کریں گے ،جس میں پی ٹی آئی کے 48 ،مسلم لیگ ن کے43 جبکہ 32 آزاد امیدوار،سپاکستان عوامی تحریک کا ایک، پاکستان سنی تحریک کے دو پیپلز پارٹی کے دو امیدوار ہیں،جبکہ چئیرمین اور وائس چئیرمین کی آٹھ نشستوں کے مقابلے میں کل بائیس پینل جس میں مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی، آزاد اور جے یو آئی کے پینل شامل ہیں مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں،تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں کل 74 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں،جس میں 14 مرد، 14 خواتین جبکہ46 پولنگ اسٹیشن کمبائنڈ ہیں،یہاں انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے 74 پریذائنڈنگ آفیسرز،جبکہ 78 اسسٹنٹ پریذائنڈنگ آفیسرز , پولنگ آفیسرز سمیت 602 پولنگ سٹاف تعینات کیا گیا ہے،ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ کے مطابق ٹیکسلا مونسپل کمیٹی و یونین وکونسل سمیت کل 17 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرا ر دیا گیا ہے ، جنہیں کیٹگری اے میں رکھا گیا ہے،جبکہ بائیس کیٹگری اے اور 17پولنگ اسٹیشنز کو کیٹگری بی میں رکھا گیا ہے،سی پی او راولپنڈی کے جاری کردہ سیکورٹی پلان کے مطابق تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے بارہ کانسٹیبل جبکہ ایک سب انسپکٹر تعینات ہوگا،جن کے پاس وائرلیس ہونگے ، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے،آرمی آن کال ہوگی ،ادہر آرمی کی ٹرپل ون برگیڈ نے ریٹرننگ آفیسرز سے تمام پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے آرمی اپنی حکمت عملی کے تحت کام کرے گی، آرمی QUICK رسپانس کے طور پر مقامی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن کرے گی،تاہم کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں پانچ سے دس منٹ میں آرمی مذکورہ جگہ پہنچ جائے گی،ریٹررنگ آفیسر شاہد عمران مارتھ اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کے مطابق کل دو لاکھ 80 ہزار بیلٹ پیپرز منگوائے گئے ہیں جس میں اضافی بیلٹ بھی شامل ہیں،جنہیں مطلوبہ تعداد کے مطابق تمام پریذائنڈنگ آفیسرز کو تقسیم کئے گئے ہیں،ادہر ضابظہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں سے کونسلران سے ڈھائی لاکھ روپے جبکہ چئیرمین وائیس چئیرمین کے امیدواروں سے پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈز متعلقہ تھانوں میں جمع کرلئے گئے ہیں،جبکہ اپنا لائسنسی اسلحہ جمع کرانے کی ہدائت پرٹیکسلا میونسپل کمیٹی اور یونین کونسلوں سے کل 27 امیدواروں نے اپنا لائسنسی اسلحہ متعلقہ تھانوں میں جمع کرایا،ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل سلیم خٹک کے مطابق کل 115 پولیس اہلکار واہ ٹیکسلا سے جبکہ دیگر اضلاع سے آنے والی پولیس کی نفری سیکورٹی کی نگرانی پر مامور ہوگی،
تحصیل ٹیکسلا میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل کل سجے گا Reviewed by SKY IRAQ on 22:27:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.