تحصیل ٹیکسلا میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل اختتام پذیر ، تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں۔

ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا)تحصیل ٹیکسلا میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل اختتام پذیر ، اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان رہا، متعدد آزاد امیدوار بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل رہے،پولنگ صبح سات بجے سے لیکر شام ساڑھے پانچ بجے تک بغیر وقفہ کے جاری رہی۔تمام یونین کونسلز میں ٹرن آوٹ خاصہ اچھا دیکھنے میں آیا، یونین کونسل گڑھی افغاناں میں گاؤں ملپور میں ٹرن آوٹ سب سے زیادہ دیکھنےمیں آیا جہاں 1300 ووٹ میں سے تقریبا1200ووٹ کاسٹ ہوئی،گاؤں گڑھی افغاناں میں ٹرن آوٹ آوٹ تقریبا 80 فیصد رہا،گاؤں گوہدو میں ٹرن آوٹ 75 فیصد رہا۔ ، ٹیکسلا کی بائیس وارڈوں میں ریٹرننگ آفیسر شاہد عمران مارتھ اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا جبکہ تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں ریٹرننگ آفیسرقمر زیشان ٹی ایم او ٹیکسلا نےاپنی خدمات سرانجام دیں ،ٹیکسلا مونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد38763 تھی جس میں مرد21130 مرد ووٹرز جبکہ 17633 خواتین ووٹرز شامل تھے،اسی طرح تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد84245 تھی ،جاری کردہ پولنگ سکیم کے مطابق ٹیکسلا مونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں44 پونگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے،جن میں بائیس خواتین اور بائیس مردوں کے لئے بنائے گئے تھے،44 پریڈائنگ آفیسرز، 92 اسسٹنٹ پریذائنڈنگ آفیسرز،92 پولنگ آفیسرز، اور دیگر پولنگ عملہ نے اپنی خدمات سرانجام دیں ،ٹیکسلا مونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں کل 92 پولنگ بوتھ بنائے گئےتھے ،ٹیکسلا مونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں امیدواروں کی تعداد 67 تھی جن میں 22 مسلم لیگ ن ، بائیس پی ٹی آئی، چار جے یو آئی ، جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی ، سمیت کئی آزاد امیدوار شامل تھے،تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلز جس میں یونین وکونسل واہ، یونین کونسل لب ٹھٹو، یونین کونسل جلالہ، یونین کونسل خرم پراچہ، یونین کونسل عثمان کھٹٹر،یونین کونسل گڑھی افغاناں، یونین کونسل گڑھی سکندر،یونین کونسل ٹھٹہ خلیل شامل ہیں،کونسلران کی 48 نشستوں کے لئے 128 کونسلرز کے امیدوار پنجہ آزمائی کی ،جس میں پی ٹی آئی کے 48 ،مسلم لیگ ن کے43 جبکہ 32 آزاد امیدوار،سپاکستان عوامی تحریک کا ایک، پاکستان سنی تحریک کے دو پیپلز پارٹی کے دو امیدوار تھے،جبکہ چئیرمین اور وائس چئیرمین کی آٹھ نشستوں کے مقابلے میں کل بائیس پینل جس میں مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی، آزاد اور جے یو آئی کے پینل شامل ہیں مقابلے کی دوڑ میں شامل تھے،تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں کل 74 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ،جس میں 14 مرد، 14 خواتین جبکہ46 پولنگ اسٹیشن کمبائنڈتھے،یہاں انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے 74 پریذائنڈنگ آفیسرز،جبکہ 78 اسسٹنٹ پریذائنڈنگ آفیسرز , پولنگ آفیسرز سمیت 602 پولنگ سٹاف تعینات کیا گیا تھا
تحصیل ٹیکسلا میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل اختتام پذیر ، تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں۔
Reviewed by SKY IRAQ
on
17:54:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
17:54:00
Rating:
No comments: