ٹیکسلا : علاقہ بنی محلہ میں قتل کی دلخراش واردات،ووٹ کاسٹ کرنے پر بھائی نے بہن کوگولیاں مار کر موت
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ بنی محلہ میں قتل کی دلخراش واردات،ووٹ کاسٹ کرنے پر بھائی نے جوانسال بہن کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم موقع واردات سے فرار، پولیس نے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی،تفصیلات کے مطابق بتیس سالہ آصفہ نورین جو کہ ٹیکسلا کے علاقہ بنی محلہ میں ایک پرائیویٹ سکول چلاتی تھی ،گزشتہ روز اسکی سہیلی سنجیدہ ایڈووکیٹ جو کہ اسلام آباد کی یونین کونسل سرائے خربوزہ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہی تھی اسکے گھر آئی اور ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اسے اپنے ساتھ لے گئی شام کو جب وہ واپس آئی تو اسکے بھائی دانش علی نے اس سے پوچھا کہاں گئی تھیں جس پر اس نے جواب دیا کہ وہ اپنی سہیلی کو ووٹ کاسٹ کرنے سرائے خربوزہ گئی تھی جس پر بھائی نے کہا کہ جب تمھیں منع کیا تھا کہ ووٹ ڈالنے نہ جانا پھر تم کیوں گئیں،اس پر دونوں بہن بھائیں میں تلخ کلامی شروع ہوگئی بھائی نے طیش میں آکر پسٹل نکال لیا اور فائرنگ شروع کردی ، گولیاں مقتولہ کے پیٹ میں لگیں جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئی،ادہر تھانہ ٹیکسلا کی سٹی چوکی میں تعینات ایس آئی ایوب جو کہ قتل کیس کی تفتیش کر رہے ہیں کے مطابق مذکورہ خاندان فاروڈ کہوٹہ آزاد کشمیر کے رہنے والا ہے جبکہ کچھ عرصہ پہلے یہ لوگ سرائے خربوزہ میںرہتے تھے سرائے خربوزہ میںہی ان لوگوں کا ووٹ بنا ہوا ہے ،اب مقتولہ آصفہ نورین جو کہ طلاق یافتہ ہے اور اپنے چودہ سالہ بچے اور والدہ کے ہمراہ بنی محلہ جہاں اس نے چھ ماہ قبل احمد پبلک سکول کے نام سے پرائیویٹ سکول کھولا تھا میں ہی رہائش پذیر تھے،جبکہ والد اور اسکے دیگر بہن بھائی قریب آبادی نیو گلستان میں رہتے ہیں،دانش علی جس کی عمر بائیس سال ہے نے ووٹ کاسٹ کرنے پر اپنی بہن کو گولیوں کا نشانہ بنایا ، جبکہ قاتل تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے،پولیس نے والد خورشیدکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے،جبکہ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی،
ٹیکسلا : علاقہ بنی محلہ میں قتل کی دلخراش واردات،ووٹ کاسٹ کرنے پر بھائی نے بہن کوگولیاں مار کر موت
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:09:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:09:00
Rating:

No comments: