اٹک: اٹک کی سات یونین کونسلوں میں انتخابات چھ یونین وکونسلوں میں میجر طاہر صادق گروپ کے نامزد امیدوار کامیاب حسن ابدال کے بعدمیجر طاہر صادق گروپ نے ایک مرتبہ پھر جھاڑو پھیر دی
اٹک( ڈاکٹر سید صابر علی )اٹک کی سات یونین کونسلوں میں انتخابات ،چھ یونین وکونسلوں میں میجر طاہر صادق گروپ کے نامزد امیدوار کامیاب حسن ابدال کے بعدمیجر طاہر صادق گروپ نے ایک مرتبہ پھر جھاڑو پھیر دی سات یونین کونسلوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میجر طاہر صادق گروپ جن کا انتخابی نشان سائیکل تھا نے یونین کونسل جھنگ ، یونین کونسل ناڈہ ، یونین کونسل باہتر سمیت چھ یونین کونسلوں میں چئیرمین وائس چئیرمین کے امیدوار منتخب ہوگئے ،ادہر یونین کونسل جھنگ سے طاہر صادق گروپ کے منتخب ہونے والے چئیرمین وقار لیاقت عرف عامر خان نے اپنی شاندار کامیابی عوام کی میجر طاہر صادق گروپ سے والہانہ محبت قرار دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ وہ حلقہ عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے گروپ پر اعتماد کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کرینگے ، حلقہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک عثمان اعظم عرف ملک مانی وائس چئیرمین افواج پاکستان لورز ، معروف قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ، اسد کیانی بھی موجود تھے ،یاد رہے کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں اٹک کی سات یونین کونسلوں میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر الیکشن ملتوی کردیئے گئے تھے جبکہ بعد ازاں ان یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیسرے مرحلہ پر ان یونین کونسلوں کو شامل کیا گیا اور راولپنڈی کے ساتھ ان کے بھی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ، جس میں میجر طاہر صادق گروپ نے سائیکل کے نشان پر اپنے امیدواروں کو کھڑا کیا اور نتائج میں میجر طاہر صادق گروپ واضح اکثریت کے ساتھ جیت گروپ کی فتح کے جھنڈے گھاڑ دیئے،
اٹک: اٹک کی سات یونین کونسلوں میں انتخابات چھ یونین وکونسلوں میں میجر طاہر صادق گروپ کے نامزد امیدوار کامیاب حسن ابدال کے بعدمیجر طاہر صادق گروپ نے ایک مرتبہ پھر جھاڑو پھیر دی
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:22:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:22:00
Rating:

No comments: