ٹیکسلا : بلدیاتی الیکشن کون جیتا کون ہارا ، مکمل تفصیل جاننیں اس رپورٹ میں۔
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا جبکہ تحصیل ٹیکسلاکی آٹھ یونین کونسلوں میں پی ٹی آئی نے جھاڑو پھیر دیا،ایک آزاد امیدورا بھی کامیاب،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحصیل ٹیکسلا کے بلدیاتی الیکشن میں ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں مسلم لیگ ن نے بارہ جبکہ پی ٹی آئی نے دس نشستیں حاصل کیں،جبکہ تحصیل کی آٹھ یونین کونسلوں میں پاکستان تحریک انصاف نے چھ ، مسلم لیگ ن نے ایک ، جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا،ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے الیکشن میںوارڈ نمبر ایک سے پی ٹی آئی کے امیدوار سید مہتاب حسین شاہ نے تین سو پچا س ووٹوں کی لیڈسے کامیابی حاصل کی،وارڈ نمبر دو سے پی ٹی آئی کے گلزار شاہ،وارڈ تین سے پی ٹی آئی کے عمران یونس،وارڈ نمبر چار سے مسلم لیگ ن کے حاجی شفاقت،وارڈ نمبرپانچ سے مسلم لیگ ن کے پرویزرشید،وارڈ نمبر چھ سے مسلم لیگ ن کے ملک اللہ دتہ اعوان،وارڈ نمبر سات سے مسلم لیگ ن کے سید محمود حسین شاہ،وارڈ نمبر آٹھ سے مسلم لیگ ن کے ایوب زرگر،وارڈ نمبر نو سیمسلم لیگ ن کے زیشان صدیق بٹ،وارڈ نمبر دس سے پی ٹی آئی کے سید سرفراز حسین شاہ،وارڈ نمبر گیارہ سے پی ٹی آئی کے سید عترت حسین شاہ،وارڈ نمبر بارہ سے مسلم لیگ ن کے طاہر محمود طاہری،وارڈ نمبر تیرا سے مسلم لیگ ن کے شیخ وحید،وارڈ نمبر چودہ سے پی ٹی آئی کے ملک عمیس رشید،وارڈ نمبر پندرہ سے مسلم لیگ ن کے عارف جمیل،وارڈ نمبرسولہ سے مسلم لیگ ن کے راجہ کامران ایڈووکیٹ،وارڈ نمبرسترہ سے پی ٹی آئی کے ملک محمد پرویز،وارڈ نمبراٹھارہ سے مسلم لیگ ن کے شیخ ساجد محمود،وارڈ نمبر انیس سے پی ٹی آئی کے مشتاق حسین، وارڈ نمبر بیس سے مسلم لیگ ن کے عمر رشید،وارڈ نمبر اکیس سے پی ٹی آئی کے ملک محمد اسحاق ،وارڈ نمبر بائیس سے مسلم لیگ ن کے ملک ربنواز،کامیاب ہوئے ، مجموعی طور پر ٹیکسلا شہر کی بائیس یونین وکونسلوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن دو نشستوں کے ساتھ برتری پر رہی ، بلدیہ ٹیکسلا کا چئیرمین اکثریتی جماعت مسلم لیگ ن ہی بنائے گی جبکہ اکثریت ہونے کی وجہ سے مخصوص نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار ہی کامیاب ہونگے جس سے مسلم لیگ ن کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے گا ، لیکن دوسری جانب تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کو بری طرح بچھاڑ دیا یونین کونسلوں کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے آٹھ نشستوں میں سے چھ نشستیں ، مسلم لیگ ن نے صرف ایک نشست جبکہ ایک آزاد امیدوار چئیرمین وائس چئیرمین کی نشستوں پر کامیاب ہوئے، یونین کونسل واہ سے پی ٹی آئی کے نامزدامیدوار برائے چئیرمین حاجی منیر جلال وائس چئیرمین ملک اورنگزیب کامیاب ہوئے ،یونین کونسل لب ٹھٹو سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک نجف اور انکے ساتھ وائس چئیرمین بھی پی ٹی آئی کے منتخب ہوئے،یونین کونسل جالہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے چئیرمین ملک ثاقب ممتاز ، وائس چئیرمین ملک محمد یونس کامیاب قرار پائے،یونین کونسل خرم پراچہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے چئیرمین ملک سہیل عمران ، وائس چئیرمین ملک محمد مسکین کامیاب قرار پائے، یونین کونسل عثمان کھٹر سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے چئیرمین ملک ایاز محمود پینل کے ہمراہ کامیاب ہوئے ، یونین کونسل گرھی افغاناں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چئیرمین ملک داود وائس چئیرمین انور کامیاب ہوئے یونین کونسل ٹھٹہ خلیل سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک ربنواز اپنے پینل کے ہمراہ کامیاب ہوئے جبکہ یونین کونسل گڑھی سکندر سے حاجی دلدار گروپ کے نامزد آزاد امیدوار برائے چئیرمین عرفان ایڈووکیٹ، وائس چئیرمین افراسیاب کامیاب قرار پائے،الیکشن پر امن ماحول میں منعقد ہوئے شرح تناسب 74 فیصد رہا ،
ٹیکسلا : بلدیاتی الیکشن کون جیتا کون ہارا ، مکمل تفصیل جاننیں اس رپورٹ میں۔
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:08:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:08:00
Rating:

No comments: