ٹیکسلا : مسلم لیگ ن کی پریس کانفرنس، عوام نے جس طرح مسلم لیگ ن کو ٹیکسلا شہر میں پذیرائی بخشی اور ن لیگ کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ، ان محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق اور امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ شیخ صوفیان مسعود نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے جس طرح مسلم لیگ ن کو ٹیکسلا شہر میں پذیرائی بخشی اور ن لیگ کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ، ان محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے،ٹیکسلا شہر کو مثالی بنانے میں کوئی کثر اٹھا نہیں رکھیں گے ، انتخابی وعدوں کا نہ صرف پاس کریں گے بلکہ عملی طور پر عوام کے مسائل انکی دہلیزپر حل کرنے کے لئیہر ممکن اقدمات کریں گے، مجموعی طور پر شہر سمیت واہ کینٹ ٹیکسلا کے دیہی علاقوں میں ن لیگ کے ووٹ بنک میں اضافہ ہوا ہے،عوام کو مایوس نہیں کریں گے دیکھنا یہ ہے کہ لولی پاپ کی سیاست کرنے والے عوام کو کیا دیں گے،پی ٹی آئی واہ کینٹ ٹیکسلا میں ہونے والے انتخابات کے بعد نوشتہ دیوار پڑھ لے،شیخ صوفیان مسعود کا کہنا تھا کہ قائد چوہدری نثار علی خان نے جو ذمہ داری ہمارے ناتواں کندھوں پر ڈالی تھی الحمد و للہ اس میں مکمل طور پر سرخرو ہوئے عوام نے ہمارے نمائندوں کو میرٹ پر منتخب کیا ، ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں نمائنددوں کے چناو میں کچھ غلطیاں ہوئیں ا سکے باوجود مسلم لیگ ن کے ووٹرز نے مسلم لیگ ن کے ووٹ بنک کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا ، مجموعی طور پر مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہوا جو قائد چوہدری نثار علی خان کی مدبرانہ اور عوام دوستی کا نتیجہ ہے پہلے بھی انھوں نے مایوس نہیں کیا اور اب تو عوام نے ٹیکسلا شہر میں مسلم لیگ ن کو واضح منڈیٹ دیا ہے، چوہدری نثار علی خان نے جو کہا اسے پورا کیا اب بھی عوام مطمعن رہیں ٹیکسلا شہر کو مثالی بنانے کے لئے لاکھوں نہیںکروڑوں نہیں بلکہ اربوں کی گرانٹ ٹیکسلا واہ کینٹ کے باسیوں کو علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے ملے گی،بلدیہ ٹیکسلا میں مسلم لیگ ن کے نئے چئیرمین کے انتخاب پر انکا کہنا تھا کہ نو کمنٹس ، فیصلہ اعلیٰ قیادت کے مشورے کے بعد ہوگا ، پی ٹی آئی کے کونسلران کو ترقیاتی گرانٹس کی بابت ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پہلے یہاں سے منتخب ایم پی اے ایم این اے نے کون سے تیر چلائے جو اب چلائیں گے ،مسلم لیگ ن نے پہلے بھی عوامی خدمت کی مثال قائم کی اور آئندہ بھی اسی ڈگر پر چلے گی ، لوگوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر اجالے میں لیکر جائیں گے ،تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغا ز ہوگا ، انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک شعر پر گفتگو کا اختتام کیا ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا ،آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا،
ٹیکسلا : مسلم لیگ ن کی پریس کانفرنس، عوام نے جس طرح مسلم لیگ ن کو ٹیکسلا شہر میں پذیرائی بخشی اور ن لیگ کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ، ان محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:30:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:30:00
Rating:

No comments: