Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا :واہ نوبل گروپ آف کمپنیز کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے ان کےدفتر میں ملاقات کی


ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی )واہ نوبل گروپ آف کمپنیز کے ایک وفد نے بریگیڈیئر (ر) شیرازاللہ چوہدری چیف ایگزیکٹیو واہ نوبل کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ چیف ایگزیکٹیو واہ نوبل نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واہ نوبل کا قیام 1962میں عمل میں لایا گیاجو کہ پی او ایف ، ساب گروپ آف سویڈن اور المیسال کمپنی سعودی عرب کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ چیف ایگزیکٹیو واہ نوبل نے بتایا کہ واہ نوبل کمرشل بارود، انڈسٹریل کیمیکل، Accetateاور گرین انرجی سلوشن کے پراجیکٹس میں مصروف عمل ہے۔ واہ نوبل گروپ کی مصنوعات مائننگ انڈسٹری، سیمنٹ سیکٹر، آئل اینڈ گیس کی دریافت، ہائیڈروپراجیکٹس، سڑکوں اور ٹنل پراجیکٹس میں استعمال ہوتی ہیں۔ واہ نوبل خیبر پختونخواہ کے مختلف محکموں جیسا کہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ ، پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی، پختونخواہ انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، نئی قائم کردہ خیبر پختونخواہ آئل اینڈ گیس کمپنی اور خیبر پختونخواہ مائننز اور منرل ڈیپارٹمنٹ کو اپنی مصنوعات فراہم کر رہا ہے۔ چیف ایگزیکٹیو واہ نوبل نے خیبر پختونخواہ حکومت کومائننگ اور بلاسٹنگ کی جدید تکنیک اور کمرشل ایکسپلوسوز کی محفوظ سٹوریج اور ہینڈلنگ کے بارے میں مائننگ انجینئرز اور عملے کو مفت تربیت دینے کی بھی پیشکش کی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے چیف ایگزیکٹیو واہ نوبل کی پیشکش کو سراہا اور خیبر پختونخواہ کے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ واہ نوبل کی اس پیشکش سے استفادہ حاصل کریں۔
ٹیکسلا :واہ نوبل گروپ آف کمپنیز کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے ان کےدفتر میں ملاقات کی Reviewed by SKY IRAQ on 00:01:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.