Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

چین : پاکستان کو نیو کلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت نہ ملی تو بھارت بھی ممبر نہیں بن سکے


بیجنگ نئی دہلی(وائس آف ٹیکسلا۔27اکتوبر2015)چین نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان کو نیو کلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت نہ ملی تو بھارت بھی ممبر نہیں بن سکے گا،گروپ کی جانب سے پاکستان کو رکنیت سے انکار کیا گیا تو چین بھارت کی ممبر شپ کو ویٹو کر دے گا۔بھارتی اخبار کے مطابق چین نے قریبی اتحادی پاکستان کو یقین دلایاہے کہ وہ بھارت کے نیو کلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی )کا رکن بننے کی صورت میں پاکستان کی ممبر شپ کیلئے بھی مکمل حمایت کرے گا ۔یہ یقین دہانی صدر ممنون حسین کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کو حال ہی میں دورئہ چین کے موقع پر کرائی گئی ہے ۔ سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ملاقات کے موقع پر بھارت کے این ایس جی میں شمولیت کےامکان پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔پاکستان نے اپنا نقطہ نظر بیان کرتے ہوئے کہاکہ ضروریات پوری کرنے کیلئے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کی خاطر گروپ کی ممبر شپ بھارت کی طرح پاکستان کا بھی مساوی حق ہے ۔چین کو گروپ کا ممبر ہونے کے ناطے ویٹو کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔چین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کے این ایس جی کا رکن بننے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائے گا ۔ذرائع کے حوالے سے کہاگیاہے کہ اگر بھارت کو این ایس جی کا رکن بننے کی اجازت او رپاکستان کو گروپ کی ممبر شپ سے الگ رکھاگیا تو چین بھارت کا داخلہ روکنے کیلئے ویٹو کردے گا ۔
چین : پاکستان کو نیو کلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت نہ ملی تو بھارت بھی ممبر نہیں بن سکے Reviewed by SKY IRAQ on 20:39:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.