Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے اب کھوکھلے ہوگئے ہیں،عوام انکی دوغلی سیاست سے تنگ آچکے ہیں مسلم لیگ ن ، رہنما راجہ سرفراز اصغر


ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی )مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما راجہ سرفراز اصغر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے اب کھوکھلے ہوگئے ہیں،عوام انکی دوغلی سیاست سے تنگ آچکے ہیں،چور مچائے شورکی سیاست سے عوام کو کچھ نہیں ملنے والا،مسلملیگ ن واحد سیاسی جماعت ہء جس نے حقیقی معنوں میں خدمت کی سیاست کو نہ صرف فروغ دیا بلکہ عملی طور پر ثابت کیا کہ یہ جماعت عوام کے دکھوں کا مداوا کرسکتی ہے،واہ کینٹ ٹیکسلا میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل چوہدری نثار علی خان کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،بلدیاتی الیکشن میںٹیکسلا میونسپل کمیٹی اور تحصیل ٹیکسلا کی تمام یونین کونسلوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ا سموقع پر طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ،راجہ شیراز اصغر ،بھی انکے ہمراہ موجود تھے ، راجہ سرفراز اصغر کا کہنا تھا کہ وہ پوچھتے ہیں یہ یہاں سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اور ایم این اے نے عوام کو کیا ڈلیور کیا،صرف وایلا کرنے کے علاوہ ان لوگوں نے یہاں کے عوام کے لئے کیا کیا ہے،دوسری جانب فخر پوٹھوار چوہدری نثار علی خان کو دیکھو جنہوں نے حلقہ سے شکست کے باوجود لوگوں کو فراموش نہیںکیا، بلکہ عملی طور پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا آغاز کر کے عوام دوستی کی مثال قائم کیا، انکا کہنا تھا کہ کوئی کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہو اور نہ کسی پروپیگنڈے پر کان دھرے بلدیاتی الیکشن میں یہاںکے عوام چوہدری نثار علی خان کے احسانوں کا بلدیاتی اپنی ووٹ کی پرچی سے چکائیں گے،ان لوگوں نے عوام کو مایوسی کی دلدل میں دکھیلنے کے سوا کچھ نہیں کیا،راجہ سرفراز نے کہا کہ عوام باشعور ہیں وہ با خوبی اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ علاقہ میں کس نے جھوٹ منافقت ، مفاد پرستی ، دھوکہ دہی اور لولی پاپ کی سیات کی اور کس نے خدمت کی سیاست کو اپنا وطیرہ بنایا،کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام چوہدری نثار علی خان کی عملی خدمت کی سیاست کی روش مثال ہیں،انھوں نے کہا کہ پانچ دسمبر ابن الوقت سیاستدانوں کے احتساب کا دن ہے،بلند و باگ دعوے کرنے والوںکو اپنی حیثیت کا باخوبی اندازہ ہوجائے گا،انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ برادری ازم ، دھڑے بندی اور تفرقہ بازی کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ،اور تمام تر تفرقات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کا ہاتھ مضبوط کریں علاقہ میں تعمیر و ترقی صرف مسلم لیگ ن کے ہی دم خم سے ہے، پانچ دسمبر ن لیگ کی فتح کا دن ہوگا،
ٹیکسلا:پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے اب کھوکھلے ہوگئے ہیں،عوام انکی دوغلی سیاست سے تنگ آچکے ہیں مسلم لیگ ن ، رہنما راجہ سرفراز اصغر Reviewed by SKY IRAQ on 23:30:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.