Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی واک کا اہتمام کیا گیا


ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی)  ملک بھر کی طر ح ٹیکسلا میں بھی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی واک کا اہتمام کیا گیا، واک میں سکول کے بچوں ، اساتذہ کرام موٹر وے پولیس کے افسران اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی،قبل ازیں موٹر وے آفس میں روڈ سیفٹی واک کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ناصر ہنجرہ اور ایس پی او عاصمہ نقوی نے ٹریفک قوانین سے آگاہی اور حادثات سے بچنے کے لئے لیکچرز دیئے ڈی ایس پی ناصر ہنجرہ کا کہنا تھا کہ ہماری ایجوکیشن سے ایک انسان کی جان بھی بچ جائے تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، انھوں نے بتایا کہ چھبیس نومبر 1997کو موٹر وے کا آغاز ہوا تھا،اس دن کو ہر سال ماہ نومبر میں باقائدگی کے ساتھ منایا جاتا ہے جس میںسمینار اور واکس کا اہتمام کیا جاتا ہے جس سے عوام الناس کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جاتا ہے،جبکہ انھیں ٹریفک قوانین بتائیں جاتے ہیںتاکہ یہ لوگ معاشرے کا کارآمد شہری بننے کے ساتھ ساتھ دوران ڈرائیونگ احتیاط سے کام لیں،بنیادی مققس لوگوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی حاصل ہو،ایس پی او عاصمہ نقوی کا کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس کی بنیاد تین چیزوں پر ہے انجینئرنگ، ایجوکیشن اینڈ انفورسمنٹ پرانجینئرنگ این ایچ اے کا کام ہے ، جبکہ ہم پہلے لوگوں کو ٹریفک قوانین کی بارے میں ایجوکیٹ کرتے ہیں شعور کی آگاہی کے بعد اگر کوئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے تو قانون کے مطابق کاروائی کی جاتی ہے،بنیادی مقصد ریفارمز لانا ہیں ، موٹر وے پولیس موبائل ایجوکیشن کے زریعے بھی گاہے بگاہے گاڑیوں کے اڈوں اور دیگر پبلک مقامات پر لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دلاتی ہے،روڈ سیفٹی واک میں نیو سٹی سکول کے بچوں استاتذہ عمائدین علاقہ شریک تھے واک موٹر وے دفتر سے شروع ہوکر سی این جی سٹیشن نیو سٹی اختتام پذیر ہوئی،ا سموقع پر بچوں نے مختلف پلے کارڈ ز بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ٹریفک قوانین سے متعلق ہدایات درج تھیں
ٹیکسلا نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی واک کا اہتمام کیا گیا Reviewed by SKY IRAQ on 22:58:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.