Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:پاکستان سنی تحریک تحصیل صدر طارق قادری نے کہا ہے کہ صالح قیادت ہی لوگوں کو مسائل کے چنگل سے نکال سکتی ہے


ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی) پاکستان سنی تحریک تحصیل ٹیکسلا کے صدر طارق قادری نے کہا ہے کہ صالح قیادت ہی لوگوں کو مسائل کے چنگل سے نکال سکتی ہے،پاکستان سنی تحریک کی جانب سے اہل ایماندار اور خدمت خلق سے سرشار قیادت متعارف کرائی ہے اب یہ لوگوں کا فرض ہے کہ وہ میرٹ پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں ،اور حلقہ میں مثبت تبدیلی کی داغ بیل ڈالیں ، ہمارا مشن دکھی انسانیت کے مشن کو آگے بڑھانا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 14 سے سنی تحریک کے امیدوار برائے کونسلر رضوان جنجوعہ کے الیکشن آفس کیافتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔امیدوار برائے کونسلررضوان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ لوگو ں نے اعتماد کیا تو حلقہ کی تقدیر بدل دونگا،ہمیں مسائل کاادراک بھی ہے اور انھیں حل کرانے کی صلاحیت بھی ہے،وقت آگیا ہے کہ لوگ ووٹ کی پرچی سے کرپٹ اور ابن الوقت سیاستدانوں کا احتساب کریں،ر یا جیت ہماری ترجیحات نہیں بلکہ عوام کے دکھ درد میں شریک رہنا اور انکے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات ہیں الیکشن کے بعد بھی خدمت کا تسلسل جاری رہے گا۔حلقہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب اہل قیادت منتخب ہوگی۔ اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی، قبل ازیں انھوں نے اپنے الیکشن آفس کا افتتاح کیا،
ٹیکسلا:پاکستان سنی تحریک تحصیل صدر طارق قادری نے کہا ہے کہ صالح قیادت ہی لوگوں کو مسائل کے چنگل سے نکال سکتی ہے Reviewed by SKY IRAQ on 23:23:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.