Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : جیت کر گاؤں گوہدو میں ترقیاتی کام پہلےسےبڑھ کر کیے جائیں گے، سابقہ جیتنے والوں نے علاقہ کو کچھ نہیں دیا ، حاجی عمرفاروق

ٹیکسلا ( وائس آف ٹیکسلا )یونین کونسل گڑھی افغاناں،جیت کر گاؤں گوہدو میں ترقیاتی کام پہلےسےبڑھ کر کیے جائیں گے، سابقہ جیتنے والوں نے علاقہ کو کچھ نہیں دیا ، حاجی عمرفاروق، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل گڑھی افغاناں ، گاؤں گوہدو میں الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر سابقہ ایم پی اے  حاجی عمر فاروق صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن کے نمائندے اقتدار میں آئے تو گاؤں گوہدو میں پہلے سے بھی زیادہ ترقیاتی کام کروایں گے، انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں جیتنے والی پارٹی نے علاقہ کے لوگوں کو کچھ نہیں دیا ، جبکہ مسلم لیگ ن نے ہارنے کے باوجود سابقہ دو سالوں میں65 لاکھ کے ترقیاتی کام کروائے گے جس میں گلیات نالا اور واٹر سپلائی کےپراجیکٹ شامل ہیں ، اگر گوہدو کی عوام نے انصاف کیا تو گوہدومیں مزید بڑے ترقیاتی کام کروایں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ،امید وار برائے چیرمین ملک دائود صاحب نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو مسلم لیگ ن کی قیادت میں علاقے کی ترقی کے لئے دن رات ایک کردیں گے ، امید وار برائے وائس چیرمین ملک انور خان نے کہا کہ گاوں گوہدو یونین کونسل گڑھی افغاناںکا ایک اہم علاقہ ہے ہار جیت کو بالا تاک رکھتے ہوئے گوہدو کی عوام کے لئے دن رات کام کریں گے۔ کارنر میٹنگ سےعلاقہ کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے امید وار برائے جنرل کونسلر ملک مظہر اور مسلم لیگ ن کے دیگر نمائندوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
ٹیکسلا : جیت کر گاؤں گوہدو میں ترقیاتی کام پہلےسےبڑھ کر کیے جائیں گے، سابقہ جیتنے والوں نے علاقہ کو کچھ نہیں دیا ، حاجی عمرفاروق Reviewed by SKY IRAQ on 22:01:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.