ٹیکسلا :ایف جی انٹر سکولز ٹورنامنٹ ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں ایچ آئی ٹی کی طالبات نے میدان مارلیا
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی)ایف جی انٹر سکولز ٹورنامنٹ ٹیبل ٹینس کے مقابلوںمیں ایچ آئی ٹی کی طالبات نے میدان مارلیا،کینٹ گریژن واہ کینٹ ٹیکسلا میں انٹر سکولز مقابلوں میں ہاکی ، فٹ بال، اتھلیٹکس ، ٹیبل ٹینس ،بیڈ منٹن کرکٹ، والی بال ، کبڈی و دیگر مقابلے شروع ہیں ،سوموار کے روز ایف جی ہائی سکول نمبر سات میں ہاکی کا فائنل مقابلہ ہوا ، ٹیبل ٹینس طالبات کے مقابلے کا فائنل میچ ویلفئیر کلب واہ کینٹ میں کھیلا گیا، جس میں ایچ اائی ٹی کی طالبات نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیبل ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ،پرنسپل اعظم شاہ نے بہترین کارکردگی دکھانے والی طالبات کو مبارک باد پیش کی،اعظم شاہ کا کہنا تھا کہ ادراے میں زیر تعلیم بچے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں بہترین کوچنگ انکے محنت کو مذید نکھارتی ہے، ایچ آئی ٹی ٹیکسلا کی پوزیشن ہوہلڈرز طالبات نے اپنے اساتذہ اور کوچ کے ہمراہ فوٹو بنائی۔
ٹیکسلا :ایف جی انٹر سکولز ٹورنامنٹ ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں ایچ آئی ٹی کی طالبات نے میدان مارلیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:10:00
Rating:

No comments: