مسلم لیگ ن کی سیاست کامحور عوام کی بے لوث خدمت ہےکوہستان ہاوس سیکرٹریٹ حاجی نصیر الدین
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )مسلم لیگ ن ٹیکسلا کے رہنما وچئیرمین کوہستان ہاوس سیکرٹریٹ حاجی نصیر الدین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مکمل کرکے انتخابی وعدوں کی تکمیل کر رہی ہے،مذکورہ حلقوں سے پی ٹی آئی کے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی لولی پاپ کی سیاست کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،مسلم لیگ ن کی سیاست کامحور و مرکز عوام کی بے لوث خدمت ہے ، چوہدری نثار علی خان نے حلقہ میں عوامی فلاح و بہبود کے پروجیکٹس مکمل کر کے عوام دوستی کا ثبوت دیا،بلدیاتی الیکشن میں عوام ان کے احسانوں کا بدلہ چکائیں گے،وہ گزشتہ روز چک مظفر آباد میں راستے کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے،تقریب کا انعقاد علاقہ کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات بابو عبدالعزیزاختر،حاجی محمد داود،طارق محمود ، غلام مرتضیٰ ، حاجی محمد خورشید نے کیا تھا ،حاجی نصیرالدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں روپے کی خطیر رقم خرچ کر کے یہاں کے مکینوں کو راستے کی اراضی مہیا کی گئی ہے جن لوگوں نے اس کار خیر میں حصہ ڈالا مبارک بادکے مستحق ہیںانکا کہنا تھا کہ راستے کے لئے چک مظفر آباد کے لوگوں کا آج دیرینہ مسلہ حل کردیا،انھوں نے کہا کہ واہ کینٹ ٹیکسلا میں کئی میگاپروجیکٹس مکمل کئے گئے ،اور بلاتفریق عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں ، واہ کینٹ میں جدید طرز پرہسپتال کی تعمیر، رسیکیو 1122 کا قیام ، نئے سکولز کی تعمیر ، سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے واہ کینٹ کے باسیوں کولالہ رخ سے راولپنڈی تک ائیر کنڈیشنز کوچز کا اجراء چوہدری نثار علی خان کی حلقہ عاوم سے والہانہ محبت کا اظہار ہے جبکہ یہاں سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے نمائندے عوامی منصوبوں پر خوش ہونے کی بجائے اسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو انکی عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،
مسلم لیگ ن کی سیاست کامحور عوام کی بے لوث خدمت ہےکوہستان ہاوس سیکرٹریٹ حاجی نصیر الدین
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:47:00
Rating:

No comments: