Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا کینٹ کے علاقہ وحدت کالونی میں سیوریج کی تنصیب اہل علاقہ کے لئے وبال جان بن گئی


ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی)ٹیکسلا کینٹ کے علاقہ وحدت کالونی میں سیوریج کی تنصیب اہل علاقہ کے لئے وبال جان بن گئی، ٹھیکدار غائب ، کھدے بڑے گڑوں میں آئے روز حادثات رونما ہونا شروع ہوگئے،گلیات بند گلیات کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں،کام کا التواء پر ذمہ دار کوئی نوٹس نہیں لیتے، شریف اینڈ کو نے کام نمٹناے کے لئے آگی سب ٹھیکداروں کو کام سونپ دیا،مین پاور ناپیددنوں کا کام مہینوں پر چلا گیا،بارش میں گلیوں میں موجود بڑے گڑے مکینوں کے لئے عذاب بن گئے، موقع پر کوئی بھی ذمہ دار موجود نہیں ہوتا ، اہل علاقہ نے کینٹ بورڈ ٹیکسلا کے ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا سے متصل وحدت کالونی میں سیوریج کی لائنیں بچھانے کا کام ایک ماہ سے جاری ہے ، چند گلیات میں ایک ماہ قبل کھدائی کی گئی جہاں ابھی تک پائپ بھی نہیں ڈالے گیء جبکہ ان حالات میں گاڑی کو کجا ایک آدمی کا گزرنا بھی محال ہے،مکینوں کا کہاں ہے کہ یہاں سیوریج کی ضرورت نہیں پہلے سے سیوریج موجود ہے تاہم نئی لائن کسی خاص مقصد کے لئے ڈالی جارہی ہے،گلیوں کی موجود سیورج کے بڑے گٹر کھلے پرے ہیں جہاں کئی چھوٹ ؁ بچے گر کر زخمی ہوچکے ہیں جبکہ گلیوں میں اینٹوں اور مٹی کے ڈھیروں نے مکینوں کو عذاب سے دوچار کر رکھا ہے ، کام میں مسلسل ٹالا مٹولی کی جارہی ہے کبھی لیبر موجود نہی ہوتی تو کبھی مٹریل کی کمی سے کام التوا ء کا شکار ہورہا ہے،مکینوں کا کہنا تھا کہ شریف اینڈ کو کو مذکورہ کام کا ٹھیکہ دیا گیا جو منظر عام سے غائب ہے جبکہ انھوں نے وہاں سب ٹھیکیداروں کو کام دے رکھا ہے جو مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اس ضمن میں جب شریف اینڈ کو کے ذمہ دار سے فون پر بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ لیبر موجود نہیں ، تاہم کام نمٹانے کی کوشش کر رہے ہیں ،ایک دو روز میں گلیوں میں کھدے بڑے گڑے بند کر دیئے جائیں گے ، لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بات یہ کئی روز سے کہہ رہے ہیں مگر موقع پر نہ آتے ہیں او ر نہ لیبر مہیا کی جاتی ہے جس کے باعث وحدت کالونی کی چند گلیات جہاں سیوریج بچھائی جارہی ہے میں آمد رفت کا سلسلہ منقطع ہے لوگ بری طرح متاثر ہورہے ہیں ، کھدے گڑوں کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں جبکہ کئی چھوٹ ؁ بچے اور خواتین گر کر زخمی ہوچکی ہیں لیکن ذمہ داران خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں نہ کوئی ٹھیکیدار سے پوچھتا ہے نہ انھیں یہاں کے مکینوں کی مشکلات کا احساس ہے،اہل علاقہ نے کینٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکہ منسوخ کیا جائے ، اور کام کو جلدی نمٹانے کے لئے کسی ایمنادر شخص کو کام دیا جائے تاکہ لوگ وحدت کالونی میں موجود گھمبیر مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں ،چیک اینڈ بیلنس کا نظام غیر موثرہونے کا فائدہ ٹھیکیدار اٹھا رہے ہیں ،جنہوں نے مکینوں کی جان عذاب میں مبتلا کر رکھی ہے
ٹیکسلا کینٹ کے علاقہ وحدت کالونی میں سیوریج کی تنصیب اہل علاقہ کے لئے وبال جان بن گئی Reviewed by SKY IRAQ on 20:04:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.