Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: دھونس دھاندلی کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے، سردار وقاص خان عرف گوگا خان


ٹیکسلا(نا مہ نگار) امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل جلالہ سردار وقاص خان عرف گوگا خان نے کہا ہے کہ دھونس دھاندلی کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے،پانچ دسمبر کا سورج ہماری فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا،جھانسے دیکر لوگوں کو ورغلانے کا وقت بیت چکا،حلقہ عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے پینل کو بھرپور پذیرائی دی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے بن بھولا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ، سردار وقاص کا کہنا تھا کہ محض پروپیگنڈوں سے الیکشن نہیں جیتے جاتے ، چلے کارتوس عوام کومزید بیوقوف نہیں بنا سکتے ،عوام نے اعتماد کیا تو حلقہ کو مثالی یونین کونسل بناؤں گا،حقوق غصب کرنے والوں کا عوام احتساب کریں گے،جلسہ سے وائس چئیرمین ملک مشتاق ، ملک عمران آف پنڈ گوندل،کونسلر کے امیدوار عمران حیات خان، محمد نذیر عرف چاچا نذیر،سابق کونسلر چوہدری محمد بشیر،نے بھی خطاب کیا ، سردار وقاص خان کا کہنا تھا کہ مخالفین اوچھے ہتھکنڈے استع استعمال کر کے لوگوں کو نت نئے طریقوں سے حراساں کر رہے ہیں مگر ہم نے عوام کے حقوق کی قسم کھائی ہے کسی مقام پر اہل یونین کونسل کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،پہلے بھی خدمت کی سیاست کی اور آئندہ بھی عوامی خدمت کی مکمل پاسداری کریں گے،اس موقع پر ملک شفیق،چاچا شریف،سجاول شاہ،اقرار شاہ،محمد ریاست ،ملک نصیر آف ڈھوک سیدو،چوہدری جایود آف ملک آباد،چوہدری آصف آف ممتاز نگر،کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی
ٹیکسلا: دھونس دھاندلی کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے، سردار وقاص خان عرف گوگا خان Reviewed by SKY IRAQ on 22:20:00 Rating: 5

1 comment:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.