Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، پی ٹی آئی کے غلام سرور خان ،محمد صدیق خان کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کے پاس درخواست جمع کرادی گئی


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، پی ٹی آئی کے ایم این اے غلام سرور خان ، ایم پی اے محمد صدیق خان کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کے پاس درخواست جمع کرادی گئی،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کی درخواست ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میںمسلم لیگ ن کے امیدوار برائے کونسلر غلام رسول شنواری نے جمع کرائی ، ریٹرننگ آفیسر ، مزید کاروائی کے لئے درخواست ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو بھیجیں گے،ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں سمیت تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے ، جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد دونوں پارٹیاں پاور آف شو میں مصروف ہیں،ادہر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان ، رکن صوبائی اسمبلی پی پی سات محمد صدیق خان اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں پیش پیش نظر آرہے ہیں ،جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق ، ضلعی صدر سردار ممتاز ، تحصیل صدر فیاض تنولی ، چوہدری نثار علی خان کے پی آر او راجہ لطیف مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسوں کی زینت بنے نظر آتے ہیں،سیاسی مخالفین ایک دوسرے کے خلاف تابڑ توڑ حملوں میں مصروف ہیں ، اسی حملے کا ایک منظر سامنے آچکا ہے جس میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلا ق کو جواز بنا کر مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر ایک غلام رسول شنواری نے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ کو دی جس میں موقف اختیار کای گیا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان اور ایم پی اے محمد صدیق خان کھلم کھلا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، جبکہ اس ضمن میں ثبوت کے طور پر جلسوں و دیگر انتخابی تقاریب کی فوٹو گرافس اور ویڈیو کلپس پیش کئے گئے ہیں جسے ریٹرننگ آفیسر ضروری کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو بھیجیں گے، یاد رہے کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے ٹیکسلا واہ کینٹ الیکشن کی تاریخ میں پہلی بار دو مرتبہ امیدواروں کو ضابطہ اخلاق سمجھانے کے لئے اجلاسوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے جبکہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنانے کے لئے تمام کونسلرز اور چئیرمین وائس چئیرمین کی نشست پر الیکشن لڑنے والوں کو متعلقہ تھانوں مین ڈھائی لکاھ اور پانچ لاکھ کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کی بھی ہدائت کی گئی ہیں ، ڈھائی لاکھ روپے کونسلر اور پانچ لاکھ روپے چئیرمین وائس چئیرمین کے لئے مقرر کئے گئے ہیں،بتایا جاتا ہے کہ 2013 میں الیکشن کمیشن کے آرٹیکل 26 میں ردوبدل کے بعد ا س بات پر عمل درآمد کے لئے نافز کیا گیا کہ کوئی بھی پارلیمنٹرین کسی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا ، بالخصوص اس کے اس کرادر سے کسی کا نقصان یا کسی کا فائدہ مقصود ہو، منتخب اراکین پارلیمنٹ سیاسی سرگرمیوں میں غیر جانبدار رہیں گے،یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ ٹیکسلا واہ کینٹ جہاں بلدیاتی الیکشن کا میدان سجا ہوا ہے دونوں اطراف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں نظر آرہی ہیں جس میں ریلیوں کا انقعاد ، جلسوں میں لاوڈ سپکیر کے استعمال ، پوسٹرز میں سائز کی پابندی کے علاوہ دیگر شامل ہیں، ضابطہ اخلاق کا جتنا پابند پی ٹی آئی کو ہونا چاہئے اسی طرح مسلم لیگ ن کو بھی اس کی مکمل پابندی کرنی چاہئے،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان اور ایم پی اے محمد صدیق خان انتخابی جلسوں اور مخلتف تقاریب میڈیا ٹالک میں مقامی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا اور ٹی ایم او کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے برملا اس بات کا اظہار کیا ہے کہ یہ لوگ مسلم لیگ ن کے آلہ کار ہیں ، دوسری جانب انتظامی افسران کا کہناہے کہ وہ شفاف اور غیر جانبداد انتخابات کے لئے بلاتفریق اپنا آئینی کردار ادا کریں گے ،خلاف ورزی خواہ کوئی بھی پارٹی کرے گی قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،
ٹیکسلا : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، پی ٹی آئی کے غلام سرور خان ،محمد صدیق خان کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کے پاس درخواست جمع کرادی گئی Reviewed by SKY IRAQ on 22:46:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.