Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا :ٹی ایم اے کی مجرمانہ غفلت سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )پی ٹی آئی کے رہنما حاجی ملک اشتیاق اکبر نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے کی مجرمانہ غفلت سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے،سرائے کالا چوک میں ٹریفک کا جام ہونا روز مرہ کا معمول بن چکا ہے ، وارڈن کا عملہ بھی خوش گپیوں میں مصروف رہتاہے،جبکہ سرائے کالا چوک میں بے ہنگم ٹریفک نے انسانی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے چوک سرائے کالا پر سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ تجاوزات کی بھر مار سے شہریوں کا پیدل چلنا محال ہے،ملک اشتیاق اکبر کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ سڑک کی زبوں حالی پر توجہ نہیں دے طرہی آئے روز سڑک پر موجود بڑے گڑوں کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں جبکہ چوک کے ارد گرد تجاوزات مافیا نے انتظامیہ کو ناک و چنے چبوا رکھے ہیں مگر انتظامیہ انکے خلاف کوئی کاروائی کرنے کی بجائے اپنی آنکھیں موند رکھی ہیں،تعمیر و ترقی کا سارا بجٹ اپنوں کو نوازنے پر صرف ہورہا ہے عوام فلاح و بہبود کے کوئی کام نہیں ہورہے، انھوں نے کہا کہ اتظامیہ کی مجرمانہ غفلت نے عوام کو مصیبت سے ودچار کر رکھا ہے ، اگر سرایؤئے کالا چوک پر ٹوٹی سڑک کی جلد مرمتی نہ کی گئی تو کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر ہوگی ،
ٹیکسلا :ٹی ایم اے کی مجرمانہ غفلت سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے Reviewed by SKY IRAQ on 21:01:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.