خانپورتحصیل ناظم ہریپورطارق خان اور نائب ناظم احسن شاہ کا چھوئی کے مقام پر محکمہ جنگلات کی چیک پوسٹ پر اچانک چھاپہ
خانپور (راجہ طاہر)تحصیل ناظم ہریپورطارق خان اور نائب ناظم احسن شاہ المعرف مٹھا شاہ کا چھوئی کے مقام پر محکمہ جنگلات کی چیک پوسٹ پر اچانک چھاپہ 1985کی پرُانی رسید بک پر عوام کو ہزاروں روپے جرمانے اصل ریکارڈ غائب لوٹ مار اور کرپشن عروج پر چیک پوسٹ موصول چونگی میں تبدیل ہو چکی ہے عوام نے تحصیل ناظم کے سامنے شکایات کے ڈھیر لگا دیے چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار کیلئے یہ چیک پوسٹ سونے کی چڑیا بن چکی ہے ہر چیز پر جرمانے کر کے عوام سے موصول وصول کیا جارہا ہے خانپور کے پہاڑی علاقہ پر واقع محکمہ جنگلات کی چیک پوسٹ پر عوامی شکایات کے بعد اچانک چھاپہ مارا چیک پوسٹ پر موجود رسید بُک 1985کی ہے جس پر عوام سے ہر چیز لانے پر جگا ہ ٹیکس موصول کیا جاتا ہے تحصیل ناظم نے جب اہلکار سے اس بارئے میں پوچھا تو اہلکار آگ بگولہ ہو گیا اور اپنے آفسران کو فون کر کے آگاہ کیا جس پر تحصیل ناظم نے محکمہ جنگلات کے آفسر سے فون پر بات کی اور لوگوں کی شکایات سے آگاہ کیا اور یہ بھی کہا کے اہلکار کو اخلاقیات کا درس بھی دیا جائے اور اس چیک پوسٹ سے گزارنے والے افراد کو بے جا تنگ نہ کیا جائے اگر اس چیک پوسٹ کی دوبارہ شکایت موصول ہوئی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
خانپورتحصیل ناظم ہریپورطارق خان اور نائب ناظم احسن شاہ کا چھوئی کے مقام پر محکمہ جنگلات کی چیک پوسٹ پر اچانک چھاپہ
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:54:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:54:00
Rating:

No comments: