Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

محکمہ آثار قدیمہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہسرکپ بھی دور دراز سے آنے والے سیاحوں کے لیے اپنی کشش کُھو رہا ہے


ٹیکسلا(نیشنل میڈیا سروس) محکمہ آثار قدیمہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے دوسری سائٹوں کے ساتھ ساتھ سرکپ بھی دور دراز سے آنے والے سیاحوں کے لیے اپنی کشش کُھو رہا ہے،ان قدیم تاریخی جگہوں سے حکومت کروڑوں کا زرمبادلہ کماتی ہے مگر ناقص انتظامات اور بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے یہ قدیم کھنڈرات دن بدن سیاحوں کے لیے اپنی کشش کُھو رہے ہیں جس کا منُہ بولتا ثبوت ان تاریخی سائٹس کے اندر موجود جھاڑیاں اور درخت ہیں جن پر سالانہ بہت زیادہ پیسے لگائے جاتے ہیں لیکن ناقص حکمت عملی کی وجہ سے آنے والا فنڈ نا جانے کتنے افسران کی جیبیں تو بھر دیتا ہے لیکن ہر سال ان جھاڑیوں میں کمی ہونے کے بجائے دن بدن اضافہ ہی ہو رہا ہے،ان قدیم کھنڈرات کی صفائی کے نام آنے والے فنڈز اگر پورے کے پورئے ان سائٹس پر ہی لگائے جائیں تو سیاحوں کے لیے دوبارہ ان جگہوں کو دیکھنے میں دلچسبی محسوس ہو،بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا تھا جس کی وجہ سے پہلے کی نسبت ساٹھ سے ستر پرسنٹ سیاحوں کو ان جگہوں پہ آنے میں کمی واقع ہوئی ہے واش روم موجود ہے مگر پانی سے محروم ہے پانی کے کنویں کی موٹر ہر دوسرئے دن پوڈری چوری کر کہ بیچ دیتے ہیں،انہی سہولیات کی کمی کی وجہ سے پاکستان کے کئی شہریوں سے آنے والے لوگ طنز کرتے ہوے محکمہ آثار قدیمہ کو محکمہ آثاریعتیماں کے نام سے یاد کرتے ہیں اگر سہولیات کا فقدان اور ان جھاڑیوںکی حالت ایسے ہی رہی تو مستقبل میںیہ تمام آثارقدیمہ سیاحوں سے خالی ہو جائیں گئے۔
محکمہ آثار قدیمہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہسرکپ بھی دور دراز سے آنے والے سیاحوں کے لیے اپنی کشش کُھو رہا ہے Reviewed by SKY IRAQ on 21:33:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.