ٹیکسلا : موجودہ حکمران کسانوں اور محنت کشوں کےشدید ترین دشمن ہیں ، غلام سرورخان
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی)پا کستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران کسانوں اور محنت کشوں کے دشمن ہیں ہندوستان ہمارے دریاؤں کا پانی روک کر پنجاب اور سندھ کو بنجر بنا کر پا کستانی قوم کو بھوکا اور پیاسا مارنا چاہتا ہے اور حکمران ان کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں حکمران پا کستان کا خواب دیکھنے والے شاعر مشرق کا دن منا نے کی بجائے دیوالیاں اور ہو لیاں منارہے ہیں اگر زرداری اور نواز کی بیرون ممالک سے ملک کے غریب عوام کا خون نچوڑ کر لوٹی ہوئی دولت وطن واپس لائی جائے تو ملک میں بے روزگاری ختم ہو سکتی ہے مفا ہمت کی سیاست دراصل لوٹ مار کی سیاست ہے جمہوریت کے نام پرایک دوسرے کو مضبوط کر کے ملکی اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کو چوروں،ڈاکوؤں اور لٹیروں کے حوالے کر دیا گیا ہے اب قوم کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں نیا مضبوط خوشحال پا کستان عمران خان کی قیادت میں بنے گا بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھر پور کا میابی حا صل کر ے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے غازی کو ہلی میں مزدور رہنما ملک جمیل کی طرف سے منعقدہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار برائے چیئر مین حاجی منیر جلال،وائس چیئرمین ملک اورنگزیب،ملک مہربان،ملک احتشام،ملک آصف محمود اور دیگر نے خطاب کیا غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ کینٹ بورڈز کے انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی ن لیگ کو تاریخی شکست کا سامنا کر نا پڑے گا ہمارے امیدوار خدمت خلق کے جذبے سے سرشار اور اچھے کردار کے مالک ہیں انشاء اللہ منتخب ہو کر بہترین نما ئندگی کا حق ادا کریں گے میٹنگ کے اختتام پر پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
ٹیکسلا : موجودہ حکمران کسانوں اور محنت کشوں کےشدید ترین دشمن ہیں ، غلام سرورخان
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:05:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:05:00
Rating:

No comments: