Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ ن لیگ نے علاقہ میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا


ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی ) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ ن لیگ نے علاقہ میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے چوہدری نثار علی خان کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،ن لیگ بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل جلالہ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ڈھوک سیدو میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ، یونین کونسل جلالہ سے مسلم لیگ ن کے حمائت یافتہ امیدوار برائے چئیرمین سردار وقاص خان عرف گوگا خان نے کہا کہ ظلم نا انصافی ، اقرباء پروری کی بھونڈی سیاست اب آخری ہچکولے لے رہی ہے،عوام کی طاقت سے جھوٹ منافقت ، اور دھوکہ دہی کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے،عوام اعتماد رکھیں مخالفین کی کوئی چال بھی گارگر ثابت نہیں ہوگی،ان ابن الوقت سیاستدانوں کا احتساب پانچ دسمبر کو عوامی عدالت میں ہوگا،انکا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کو محور ومرکز صر عوام کی بے لوث خدمت ہے،مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر نت نئے پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں،عوام کسی جھانسے میں نہ آئیںیہ وہی لوگ ہیں جو بھیس بدلا کر عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارتے رہے،اب ووٹروں کی منتیں کر رہیں ہیں کہ ایک مرتبہ انھیں معاف کردیں،انکا کہنا تھا کہ صرف بول بچن سے عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے،انھوں نے علاقہ کی سرکردہ ملک برداری ، گجر برادری،پٹھان برادری کے زعما کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نہ صرف ہماری حمائت کا اعلان کیا بلکہ انتخابی مہم میں پیش پیش ہیں،جلسہ سے امیدوار برائے وائس چئیرمین ملک مشتاق عرف منشی،آصف محمود طاہر اقبال عرف ناصر نے بھی خطاب کیا ، جبکہ اس موقع پرملک نصیر گجر،ملک عرفان،حاجی عابد،ملک انور،ملک عاشق،سجاد ، حارث خان، شعیب خان،سرداررستم خان، راجہ طاہر ایڈووکیٹ، تنویر اعوان،کے علاوہ اہلیان حلقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، سردار وقاص نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، انکے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے،ہم اپنے حقوق لیں گے نہیں بلکہ چھینے گے،عوام نے اعتمادکیا تویونین کونسل کو ماڈل یونین بنائیں گے،روائتی اور مفاد پرستی کی سیاست نے عوام کا بھرپور استحصال کیا ،باریوں کی سیاست کرنے والوں کو عبرت ناک شکست دیں گے
ٹیکسلا: مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ ن لیگ نے علاقہ میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا Reviewed by SKY IRAQ on 23:06:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.