Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: برادری ازم، لسانیت ،صوبائیت کے نام پر ملک کی جڑیں کھوکھلی کی گئیں ۔ غلام سرور خان


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اس ملک کی برادری ازم، لسانیت ،صوبائیت کے نام پر ملک کی جڑیں کھوکھلی کی گئیں،آج بھی کچھ قوتیں تقسیم در تقسیم کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں، ہم برادری ازم کی سیاست نہیں کرتے ،بد قسمتی سے ٹیکسلا میں بھی برادری ازم کا نعرہ لگا کر عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،سید، امتی، شعیہ سنی بریلوی،دیو بند سب مسلمان ہیں ،مذہبی تفرقہ بازی کی فضا پیدا کرنے والے اس ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ،تحریک انصاف ایک سوچ اور ویژن لیکر آگے بڑھ رہی ہے،پانچ دسمبر قوم کو تقسیم کرنے والوں کا یوم حساب ہو گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وارڈ نمبر8کے امیدوار حاجی ریاض حسین اعوان کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے امیدوار برائے بلدیہ ٹیکسلا حاجی ریاض حسین اعوان، راجہ شیراز احمد شیرازی، ملک سعید صدیقی، ملک اعجاز صراف، حامدایڈووکیٹ ،ڈاکٹر عبدالحفیظ علوی،منظور الہی اعوان،نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر عامر اقبال خان،شیخ ضیاء الدین، سردار زبیر خان، حاجی زاہد رفیق،ملک شاہد نواز،سعودالقیصر،شفیق صراف،فضل کریم صراف، وسیم صراف، نذیر صراف، مسعود شاہ، جمیل قریشی،پھاپا بنارس، ملک علی محمد، ملک عمر،ملک حمزہ، غلام سرور، خالد محمود، حاجی ظہیرالدین،میر افضل بلو،فیصل مسعود، شیخ آفتاب، پروفیسر راشد، ساجد خان، ملک آصف، ملک اسلم، لیاقت خان، بھیا سلیم، شیخ قیصر رسول،شیخ قمر،سمیت اہلیان وارڈ نمبر8کی کثیر تعداد موجود تھی،امیدوار برائے وارڈ نمبر8حاجی ریاض حسین اعوان نے کہا کہ ہم برادریوں میں صرف ووٹ کے حصول کے لئے دشمنی نہیں ڈالنا چاہتے اور نہ ہی ہم برادری ازم کی سیاست کر رہے ہیں ،یونین کونسل گھیلا خورد کا ہر باسی میری برادری ہے،خواہ اسکا تعلق کسی بھی مذہبی مسلک،یاذات پات سے کیوں نہ ہوں ،انھوں نے کہا کہ ٹیکسلا میںکچھ لوگ نفرت کی سیاست کر رہے ہیں میری ان سے درخواست ہے کہ وہ خدارا محض اقتدار کی خاطر ٹیکسلا کے پر امن ماحول میں دراڑ پیدا نہ کریں،ووٹ مانگنا ہر ایک امیدوار کا بنیادی حق ہے مگر جس قسم کی مخالفین زبان استعمال کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہے ،پانچ دسمبر کو منافرت کی سیاست کو پروان چڑھانے والوں کا یوم حساب ہوگا۔
ٹیکسلا: برادری ازم، لسانیت ،صوبائیت کے نام پر ملک کی جڑیں کھوکھلی کی گئیں ۔ غلام سرور خان Reviewed by SKY IRAQ on 12:27:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.