ٹیکسلا : معمولی تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )معمولی تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے گاوں جلالہ میں قدرت اللہ کو داود خان نامی شخص نے معمولی تنازعہ پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، بتایا جاتا ہے کہ قدرت اللہ گاوں میں اپنا مکان بنوا رہا تھا جبکہ پانی نذدیک مسجد سے لے رہا تھا جس پر داود نامی شخص نے اسے منع کیا کہ وہ مسجد سے پانی نہ لے اس پر دونوں میں تو تکرار ہوگئی داود نے غصہ میں آکر تیس بور پسٹل سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں قدرت اللہ موقع پر دم توڑ گیا اطلاع پر ایس ایچ او صدر تھانہ واہ کینٹ طارق گوندل پولیس کے ہمراہ جائے موقع پر پہنچے نعش قبضے میں لیکر سول ہسپتال ٹیکسلا پہنچا دی گئی جبکہ پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ، ادہر ملزم داود موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی
ٹیکسلا : معمولی تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک
Reviewed by SKY IRAQ
on
12:50:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
12:50:00
Rating:

No comments: