ٹیکسلا:سیاسی دنگل ، اچھاڑ بچھاڑ کا سلسلہ جاری، سیاسی انگڑائیوں کا آغاز ہوگیا
ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی )بلدیہ ٹیکسلامیں سیاسی دنگل ، اچھاڑ بچھاڑ کا سلسلہ جاری، سیاسی انگڑائیوں کا آغاز ہوگیا وارڈ نمبر ایک سے ارشد محمود ملک سے ٹکٹ واپس لیکر غلام رسول کو دے دیا گیا،کہیں قیادت نالاں تو کہیں امیدوار قیادت کے فیصلوں سے انحراف کرتے نظر آرہے ہیں،حلقہ میں چے مے گوئیاں شروع،ا میدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے والی مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی نے اپنا موقف واضح کردیا ، ہماری سیلیکشن ارشد محمود ملک تھا ، پارٹی ٹکٹ کی تبدیلی کے حوالے سے ملک عمر فاروق ، فیاض خان تنولی،سردار ممتاز اور قائد چوہدری نثار علی خان ہی جواب دے سکیں گے ،کمیٹی نے ٹکٹ ارشد محمود ملک کو دیا تھا ، اعلیٰ قیادت بہتر جانتی ہے، یاد رہے کہ وارڈ نمبر ایک سے امیدوار برائے وکونسلر کے لئے کمیٹی کی مشاورت کے بعد سلیکٹ ہونے والے ارشد محمود ملک مسلم لیگ ن کے انتہائی سینئر رہنما صدیق الفاروق کے بھائی ہیں، جن سے ٹکٹ واپس لیکر ایک غیر معروف امیدوارکو دے دیا گیا،معلوم ہوا ہے کہ مقامی قیادت انھیں ٹکٹ نہیں دینا چاہتی تھیں جس کی کچھ وجوہات بھی بیان کی گئیں ہیں،،ادہر معلوم ہوا ہے کہ ٹکٹ کے حصول میں ناکامی کے باجود ارشد محمود ملک اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں جب کہوہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، ٹکٹ ملنے کے بعد موصوف نے بینرا پوسٹرز آ ویزاں کردیئے تھے ،جو اب اتار کر دوسرے لگانے پڑیں گے،جبکہ اپنے حلقہ میں ذاتی خرچ سے پلیاں بھی بنائی تھیں ، انتخابی مہم کی تیزی کے بعد پارٹی کی جانب سے بڑا دھچکا لگا جب انھین رد کر کے غلامرسول جن کا تعلق شنواریوں سے ہے کو دے دیا گیا،حلقہ میں اس حوالے سے مختلف چے مے گوئیاں شروع ہوچکی ہیں ،تاہم الیکشن کا میدان کون مارتا ہے یہ تو وقت ہی بتاسکے گا،قبل ازیں ارشد محمود ملک نے پارٹی کی مشاورت کے بغیر اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرائے اور اپنا الیکشن ورک شروع کردیا تھا
ٹیکسلا:سیاسی دنگل ، اچھاڑ بچھاڑ کا سلسلہ جاری، سیاسی انگڑائیوں کا آغاز ہوگیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:52:00
Rating:

GOOD WORK KEEP IT UP TAXILA NEWS NICE
ReplyDeleteGood Work Voice of Taxila. Keep it up
ReplyDelete