Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، لوسر شرفو میں چھاپہ دو منشیات فروش گرفتار

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی)سی پی او کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ، ایس ایچ او تھانہ صدر کا پولیس پارٹی کے ہمراہ لوسر شرفو میں چھاپہ ، خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار قبضہ سے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد پولیس نے نائن سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ طارق گوندل نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لوسر شرفو کے علاقہ سے بدنام زمانہ منشیات فروش یاسر اور خاتون مختار بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،پولیس کے ریڈ پر کئی منشیات فروش رفو چکر ہوگئے، ایس آئی افضل اور ایس آئی ادریس نے پولیس پارٹی کے ہمراہ منشیات فروشوں کت ٹھکانوں کو چیک کیا ،ایس ایچ او طارق گوندل کے مطابق لوسر شرفو میں منشایت فروشی کی کئی شکایات تھیں جس پر پولیس نے چھاپوں کا آغاز کردیا ہے ، اپنے علاقہ میں منشیات فروشوں کو سر چھپانے کی جگہ تک نہیں دونگا ، انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ قبل ازیں بھی لوسر کے علاقہ سے کئی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاچکی ہے تاہم انکے نیٹ ورک کو توڑنے کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے ،ادہر ایس ایچ او طارق گوندل کی تھانہ صدر میں تعیناتی کے بعد منشیات فروشوں میں خوف کی فضا پھیل گئی ہے،ٹھکانے بدل بدل کر منشیات فروشی چھپ چھپا کر کی جارہی ہے قائد اعظم سٹریٹ نواب آباد میں بھی پولیس نے متعدد منشیات فروشوں کو آہنہ ہاتھوں سے نمٹا جو آج جیل کی ہوا کھا رہے ہیں،
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، لوسر شرفو میں چھاپہ دو منشیات فروش گرفتار Reviewed by SKY IRAQ on 01:43:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.