Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : علاقہ بانیاں، مخالفین عوام کو جھوٹی طفل تسلیاں دے رہے ہیں،مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار برائے چئیرمین سردار وقاص خان عرف گوگا خان


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار برائے چئیرمین سردار وقاص خان عرف گوگا خان نے کہا ہے کہ مخالفین عوام کو جھوٹی طفل تسلیاں دے رہے ہیں، ان لوگوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے انھیں محرمیوں سے دوچار کیا،عوام کے اعتماد پر پورا بھروسہ ہے، کامیاب ہوکر علاقہ میں تعمیر و ترقی کی مثال قائم کریں گے،پہلے بھی عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے آئندہ بھی خدمت کی سیاست ہمارا نصب العین ہوگی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے بانیاں میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سردار وقاص کا کہنا تھا کہ مخالفین اپنی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے پروپیگنڈوں کی فیکٹری کھول رکھی ہے لیکن اب انکی کوئی چال بھی کارگر ثابت نہ ہوگی،حلقہ عوام کو قبضہ مافیا سے نجات دلائیں گے انکے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے،سردار وقاص خان کا کہنا تھا کہ پانچ دسمبر کا سورج ہمارے پورے گروپ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا،جلسہ سے وائس چئیرمین کے امیدوار ملک مشتاق ، طارق حیات خان ، عمران حیات خان،چاچا نذر ، چوہدری محمد بشیر،راجہ طاہر ایڈووکیٹ،نے بھی خطاب کیا،سردار وقاص کا کہناتھا کہ ہماری ترجیحات لوگوں کے مسائل کا حل ہے
ٹیکسلا : علاقہ بانیاں، مخالفین عوام کو جھوٹی طفل تسلیاں دے رہے ہیں،مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار برائے چئیرمین سردار وقاص خان عرف گوگا خان Reviewed by SKY IRAQ on 21:05:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.