خانپور:بریلہ میں زمین تنازعہ مخالفین کا جامعہ مدرسہ صوت القرآن پر حملہ فائرنگ۔ کئی بچے بچیوں محصور ہو کر رہ گئے
خانپور(راجہ طاہر)بریلہ میں زمین تنازعہ مخالفین کا جامعہ مدرسہ صوت القرآن پر حملہ۔ فائرنگ۔ توڑ پھوڑ علاقہ میں خوف وحراص مدرسہ میں کئی بچے بچیوں محصور ہو کر رہ گئے واقع کے بعد مدرسہ میں داخل بچے اور بچیوں کے والدین بچوں کولینے کیلئے مدرسہ پہنچ گئے مدرسہ پر حملہ بزدلانہ فیل ہے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہریپور وخانپور کی مذمت مدرسہ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے مذہبی حلقے پولیس کی ملزمان کے خلاف کاروائی مقدمات درج خانپور کے نواحی علاقے بانڈی بریلہ میں قبرستان کی زمین پر تنازعہ دو پڑوسی دھڑے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوگئے زمین تنازعہ کا کیس 14سالوں سے ہریپور کی عدالت میں زیرے سماعت ہے اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول بریلہ کے قریب محلہ تکیہ میں قبرستان کی زمین کا تنازعہ دو فریقین وقاص ۔توقیر پسران حنیف ۔ساجد ولد فضل الئی ۔سہیل ولد الیاس ۔مشتاق ولد اکبر دین ۔شانی ولد محمد جاوید افصال ولد محمد اقبال۔منظور ولد رحمت دین ساکنہ تنارل موٹرہ جبکہ دوسری جانب منیر ولد محمد اشرف ۔سوار خان ولد اکثر خان ۔طاہر خان ولد اکرام خان کے درمیان اراضی تنازعہ چل رہا تھا جس کا کیس ہریپور کی عدالت میں زیرے سماعت تھا گزشتہ روز وقاص ۔توقیر پسران حنیف ۔ساجد ولد فضل الئی ۔سہیل ولد الیاس ۔مشتاق ولد اکبر دین ۔شانی ولد محمد جاوید افصال ولد محمد اقبال۔منظور ولد رحمت دین ساکنہ تنارل موٹرہ نے معمولی تکرار پر منیر ولد محمد اشرف ۔سوار خان ولد اکثر خان ۔طاہر خان ولد اکرام خان سے جھگڑا شروغ ہو گیا معاملہ گالم گلوچ تک پہنچ گیا موقع پر عزیرارحمن۔محفوظ خان ۔قمرزمان ۔محمود خان شدید زخمی ہوگے جن کو مقامی افراد کی مددپہلے چوکی پنڈمنیم لایا گیا اس کے بعد تمام زخمیوں کو خان پور کی ہسپتال میں علاج کیلئے لایا گیا جبکہ مخالفین نے پولیس کیس سے اپنے آپکو کو بچانے کی خاطر توقیر ولد حنیف کو خود زخمی کر کے کیس بنانے کی خاطر تھانہ خانپور لے آئے پولیس نے زخمی کو جب میڈئیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال لایا تو ڈاکٹر نے توقیر کے زخم کو خود ساختہ قرار دے دیا جس پر تھانہ خانپور کی پولیس نے ملزم کو تھانے میں بند کر دیا اس واقع کی رنجش کے بعد مخالفت طول پکڑ گئی دوسرے دن مخالف پارٹی نے درجنوں اسلحہ بدردارساتھیوں سمیت جامعہ مدرسہ صوت القرآن پر حملہ کر کے فائرنگ شروغ کر دی جسکے نتیجے میں مدرسے کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی مین گیٹ پر فائرنگ سے داروزہ میں کئی سوراخ ہوگئے کئی گھنٹوں تک کئی بچے اور بچیاں مدرسہ میں محصور ہو کر رہ گئی واقع سے علاقہ میں شدید خوف وحراس پیدا ہو گیا ولداین اپنے بچوں کو لینے کیلئے مدرسہ پہنچ گئے اس واقع کی اطلاع مدرسہ کے انچارج اختر محمدی نے فوری پولیس چوکی پنڈمنیم کو دی جس پر چوکی پولیس کے انچارج اشتیاق خان بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے ابتدائی تفتیش کیلئے دونوں اطراف سے مختلف افراد کو گرفتار کر لیا واقع کی اطلاع کے بعد مرکزی جمعیت اہلحدیث ہریپور اور خانپور نے اس واقع کو بزدلانہ فیل قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں اسکی مذمت کی اس کے علاوہ دیگر مذہبی تنظمیوں نے اس واقع کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اعلی احکام سے مطالبہ کیا کے وہ مدرسہ پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں ۔
خانپور:بریلہ میں زمین تنازعہ مخالفین کا جامعہ مدرسہ صوت القرآن پر حملہ فائرنگ۔ کئی بچے بچیوں محصور ہو کر رہ گئے
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:33:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:33:00
Rating:

No comments: