Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:یونین کونسل گڑھی افغاناں جیت کر گڑھی کا نقشہ بدل دیں گےحاجی عمر فاروق و دیگر


ٹیکسلا:یونین کونسل گڑھی افغاناں جیت کر گڑھی کا نقشہ بدل دیں گے
 ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا )حاجی عمر فاروق اور دیگر قائدین مسلم لیگ ن کا ،کارنر میٹنگ سے خطاب
تفصیلات کے مطابق گڑھی افغاناں میں الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی عمر فاروق نے کہا کہ اس حلقے میں ہارنے کے باوجود لاکھوں روپے کے کام کروائے ۔ ابھی ہم جیتے بھی نہیں تو گوہدو نہر سے ملپور گاؤں تک سڑک تعمیر کردی اگر اقتدار میں آئے تو علاقے میں ترجیہی بنیادوں پر کام کروایا جائے گا۔اس دفعہ جیت کر گڑھی افغاناں کا نقشہ بدل دیں گے ، گڑھی افغاناں کے لوگوں کی امنگوں کے مطابق گرلز کالجز کو اپ گریڈ کیا جائے گا
امید وار برائے چیرمین ملک دائود صاحب نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو مسلم لیگ ن کی سابقہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے 
علاقے میں ہنگامی  بنیادوں پر کام کروایا جائے گا۔امید وار برائے وائس چیرمین ملک انور خان نے کہا کہ میں آپ لوگوں میں سے ہوں اور آپ کے درد کو بخوبی جانتا ہوں ،جیتوں یا ہار جاوں گڑھی افغانا ں کے لوگوں کے لئے دن رات کام کرنے سے گریز نہیں کروں گا۔
کارنرمیٹنگ سے دیگر مقررین اور علاقہ کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور مسلم لیگ ن کے نمائندوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
ٹیکسلا:یونین کونسل گڑھی افغاناں جیت کر گڑھی کا نقشہ بدل دیں گےحاجی عمر فاروق و دیگر Reviewed by SKY IRAQ on 21:14:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.