Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: راجہ سرفراز اصغر کوبصارت سےمحروم افراد کے ادارےاجالا کا سرپرست منتخب کرلیا گیا

ٹیکسلا ( نا مہ نگار)راجہ سرفراز اصغر کوبصارت سے محروم افراد کے ادارے اجالا کا سرپرست منتخب کرلیا گیا،انتخاب اعزاز کی بات ہے ،زندگی کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت ہے،ہمیں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پر بھی توجہ دینی چاہئے،بصارت سے محروم افراد ہماری خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں انکو معاشرے کا کارآمد شہری بناناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ایگزیکٹیو کونسل نے جو اعتماد کیا اور مجھ پر جو ذمہ داری ڈالی کما حکا ہو اللہ کی رضا کی خاطر اسیاپنی بہترین صلاحیتیں بروے کار لاکر پوری کرنے کی بھرپور سعی کرونگا،راجہ سرفراز کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات ارکین اور ایگزیکٹیو کونسل کے اہم اجلاس میں متفقہ رائے سے واہ کینٹ کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت راجہ سرفراز اصغر کو بصارت سے محروم افراد کی تعلیم و تربیت پر کام کرنے والے مشہور ادارے اجالا کا سرپرست منتخب کرلیا گیا،اپنے انتخاب پر میڈیا سے گفتگو کے دوران راجہ سرفراز کا کہنا تھا کہ نابینا افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کی تعلیم و تربیت اور بحالی میں اپنا حصہ ڈالنا اور ان کی سرپرستی کرنا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ ہمارا قومی و ملی فریضہ بھی ہے، علاقے کے نابینا افراد کی تعلیم و تربیت ، فلاح و بہبود کیلئے پہلے سے زیادہ اور بہتر اقدامات کیئے جائیں گے اور بصارت سے محروم افراد ہر وقت مجھے اپنے ساتھ پائیں گے،انکا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمتوں میں معزور افراد کے تین فیصد کوٹہ پر عملدرآمد ہونا چاہئے ،تاکہ انکی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو ،اور یہ لوگ بھی ملکی ترقی میںیک کارآمد شہری کا کردار ادا کرسکیں،پالیسی کے مطابق انھیں بھی سرکاری ملازمتیں ملنی چاہیں،انھوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ معزور افراد کو سرکاری ملازمتوں میں تین فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ،اور انھیں عام انسانوں کی طرح حقوق دیئے جائیں جس کے یہ لوگ مستحق ہیں،انھوں نے تمام اراکین اور ممبران ایگزیکٹیو کونسل کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس نیک کام کے لئے انکا انتخاب کیا
ٹیکسلا: راجہ سرفراز اصغر کوبصارت سےمحروم افراد کے ادارےاجالا کا سرپرست منتخب کرلیا گیا Reviewed by SKY IRAQ on 19:40:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.