ٹیکسلا :کرپٹ حکمرانوں ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے, صدیق خان
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی صدیق خان نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں اور بد دیانت بیوروکریسی نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے،قومی دولت کو لوٹنے والوں کا ہر سطح پر بھرپور احتساب کریں گے،پی ٹی آئی عوامی تائید سے بلدیاتی الیکشن کا میدان جیتے گی،حلقہ عوام کی ٹاوٹ مافیا سے جان چھڑا کر دم لیں گے،پی ٹی آئی کا و یژن عوام کو سستا انصاف اور انکے معاشی و معاشرتی حقوق انکی دہلیز پر دلانا ہے،ہمیشہ کرپشن سے پاک سیاست کی،عوام کے تعاون سے پی ٹی نے دو صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کے حلقوں کے علاوہ کینٹ بورڈ الیکشن میں واہ کینٹ اور ٹیکسلا سے ن لیگ کو شکست سے دوچار کیا،حلقہ میں مثبت تبدیلی کی ریت برقرار رہے گی، ٹیکسلا میونسپل کمیٹیوں اور ٹیکسلا واہ کینٹ کی یونین کونسلوں میں ن لیگ کو عبرت ناک شکست دیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل ٹھٹہ خلیل میں نمبردار طارق کے ڈیرے پر منعقدہ ایک بڑے جلسہ سے خطاب کے دوران کیا جلسہ سے یو سی ٹھٹہ خلیل کے امیدوار برائے وائس چئیر مین وحید خان،حاجی ملک عارف و دیگر ے بھی خطاب کیا ایم پی اے صدیق خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے حاکم اور محکوم کے درمیان خلیج پیدا کردی ہے،ن لیگ اپنوں کو نوازنے کی پالیسی پر کاربند ہے،پولیس اپنی ذمہ داریوں کی بجائے ن لیگ کی لونڈی بنی ہوئی ہے ہمارے ساتھیوں پر بے بنیاد مقدمات بنا کر انھیں ہراساں کیا جارہا ہے،بلدیاتی الیکشن میں پری پول رگنگ کا گرینڈ منصوبہ بنایا گیا ہے جعلی ووٹوں کے اندراج کے لئے بیورکریسی کو استعمال کیا جارہا ہے،انکا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جدوجہد کی اور آئندہ بھی بلاتفریق اسے جاری رکھیں گے،انکا کہنا تھا کہ معاشی اور معاشرتی نا ہمواریوں ، ظلم اور نا انصافی کے خلاف میڈیا نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ،انھوں نے برملہ الفاظ میں کہا کہ بدقماش لوگ ہمارے ملک پر ملسط ہی ہیں، پی ٹی آئی ان کرپٹ اور بد کردار لوگوں سے عوام کی جان چھڑائے گی،وہ وقت دور نہیں جب ملک کے چاروں صوبوں کے سمیت وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی،ہماری سیاست کو محو ر ومرکز عوام کی بے لوث خدمت ہے،اس موقع پر یو سی ٹھٹہ خلیل کی کثیر تعداد موجود تھی
ٹیکسلا :کرپٹ حکمرانوں ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے, صدیق خان
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:41:00
Rating:

No comments: