Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: جمیل آباد سے نامعلوم چور کھلے پلاٹ سےگاڑی لے اڑے



ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ جمیل آباد سے نامعلوم چور کھلے پلاٹ سے گاڑی لے اڑے،جمیل آباد گلی نمبر 27 کے رہائشی عشرت نثار ولد سلطان محمد نے تھانہ ٹیکسلا میں درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے اپنی گاڑی خیبر ماڈل 92 نمبریLOF-873گھر ست متصل پلاٹ میں گھڑی کی صبح گاڑی وہاں موجود نہ تھی، جسے نامعلوم چور رات کو لے گئے،پولیس نے شہری کی درخواست پر 381 کے تحت مقدمہ درج کرلیا، یاد رہے کہ ٹیکسلا میں آئے روز گاڑی اور موٹر سائیکل کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،اور پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے، کار چوری کرنے والا گروہ دندناتے پھر رہا ہے کبھی واہ کینٹ اور کبھی ٹیکسلا کے علاقہ میں موٹر سائیکل اور گاڑی چوریوں کا سلسلہ رو زمرہ کا معمول بن چکا ہے،پولیس رپورٹ درج کرنے میں بھی ٹال مٹول سے کام لیتی ہے ، تاکہ اسکی کارکردگی پر داغ نہ لگے ، متاثرہ شہری پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
ٹیکسلا: جمیل آباد سے نامعلوم چور کھلے پلاٹ سےگاڑی لے اڑے Reviewed by SKY IRAQ on 23:11:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.