Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: چوکی نمبر چار کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم ، تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے،


ٹیکسلا( نامہ نگار) چوکی نمبر چار کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم ، تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش شروع کردی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام چار بجے کے قریب واہ کینٹ کے نواحی علاقہ لب ٹھٹو میں اعوان برادری ، اور ملیار برادری کے مابین رقم کے تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا،دونوں اطراف سے ڈنڈوں اور آہنی راڈوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں اعوان برادری کے تین جبکہ ملیار برادری کے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا،ایس ایچ او تھانہ سٹی واہ کینٹ ہمراہ چوکی انچارج نمبر چار موقع پر پہنچ گئے ،پولیس نے زیر دفعات 
کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندارج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا،A2/F1, 147/148
ٹیکسلا: چوکی نمبر چار کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم ، تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، Reviewed by SKY IRAQ on 22:15:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.