ٹیکسلا: ہندوستان ہمارے ملک کا امن تباہ کر رہا ہے بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک راء کی فنڈنگ سے چل رہی ہیں، غلام سرور خان
ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے یو نین کو نسل گڑھی افغاناں میں امیدوار برائے چیئرمین حاجی صدیق اعوان،وائس چیئرمین ملک خالد شہزاد اور ان کے پینل کے گڑھی افغاناں میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہمارے ملک کا امن تباہ کر رہا ہے بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک راء کی فنڈنگ سے چل رہی ہیں کراچی پاکستان کی معاشی شہہ رگ کو تباہ کرنے میں راء اور ہندوستان کا ہاتھ ہے مگر موجودہ حکمران باوجود اس کے ہندوستان سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے آج کی مسلم لیگ کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ن لیگ کے مرکزی لیڈر پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں مگر اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں ان کی سیاست کو سورج غروب ہو چکا ہے باشعور عوام نے عمران خان سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کو زلت آمیز شکست سے دوچار کریں گے ہمارے امید وار اچھے کردار کے مالک اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں کامیابی ان کا مقدر بن چکی ہے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر،وائس پریذیذڈنٹ واہ کنٹوئمنٹ بورڈ حاجی امجد کشمیری،حاجی صدیق اعوان،ملک خالد شہزاد ایڈوکیٹ،ملک ادریس صدیق اعوان،ملک نفیس شفیق اعوان،ملک عرفان ایڈوکیٹ،پیر اکرم شاہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما الحاج سید چن شاہ کا ظمی سمیت جیالوں اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے ۔
ٹیکسلا: ہندوستان ہمارے ملک کا امن تباہ کر رہا ہے بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک راء کی فنڈنگ سے چل رہی ہیں، غلام سرور خان
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:39:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:39:00
Rating:

No comments: