خانپور: ولیج کو نسل ممرال کے منتخب بلدیاتی نمائندگان کا پہلابجٹ اجلاس علاقہ کی تعمیرو ترقی کیلئےفنڈ جاری
خانپور (راجہ طاہر)ولیج کو نسل ممرال کے منتخب بلدیاتی نمائندگان کا پہلا بجٹ اجلاس علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے سیکموں کیلئے فنڈ جاری گزشتہ سالوں میں ناکام ہونے والے منصوبوں کا مکمل اڈٹ کیا جائے گا جس جگہ بھی کرپشن ہوئی کاراوئی کی جائیگی ہمارئے علاقے سالوں سے پسماندگی کا شکار ہیں تمام ممبران یک جان ہو کر مسائل کا حل کریں گے چیئرمین ولیج کونسل شبیر عباسی وائس چیئرمین مقرب عباسی کا اجلدس میں ممبران سے خطاب اس موقع پرشبیر عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ہمارئے علاقوں میں اس سے قبل جن منصوبوں پر کام ہوا اور وہ ابھی تک مکمل نہیں ہوئے ہم ان کا مکمل اڈٹ کر کے کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے اس موقع پر ممبر ضلع کونسل سعید خان کا کہنا تھا کے ہمیں جو فنڈ صوبائی حکومت کی جانب سے دیا گیا ہم اسکو دیانتداری سے استعمال کریں گے اور کوشش کریں گے کے علاقہ کے بڑے مسائل جلد حل ہوں فنڈ کو مساوی تقسیم کیا جائے گا اس موقع پر باقی ممبران نے بھی اجلدس میں اپنے اپنے مسائل کو پیش کیا اور اجلدس کو اپنی تجاویز دیں جن پر اجلدس کے شرکا نے غور کیا اور ان پر آئندہ کیلئے پلان تیار کیا اجلدس میں شریک لیڈی کونسلرز نے بھی شرکت کی اور خواتین کے مسائل پیش کیے اس اجلدس میں ممبران کے علاوہ علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ا جلدس کے اختتام پر چیئرمین ولیج کونسل ممرال کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
خانپور: ولیج کو نسل ممرال کے منتخب بلدیاتی نمائندگان کا پہلابجٹ اجلاس علاقہ کی تعمیرو ترقی کیلئےفنڈ جاری
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:53:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:53:00
Rating:

No comments: