ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلاانتظامیہ کی نا اہلی،ملازمین پریشان
ٹیکسلا( وائس آف ٹیکسلا ) ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلاانتظامیہ کی نا اہلی ،ملازمین پریشان ، تفصیلات کے مطابق ایچ ایم سی ٹیکسلا کے ملازمین کو مسلسل تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں گئی ۔جو کہ ادارے کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کا چولہا جلنا مشکل ہو گیا ہے۔انتظامیہ ہر دفعہ اگلے ماہ کا کہہ کر ٹال دیتی ہے۔اگر یہی رویہ روا رکھا گیا تو ملازمین فاقے کرنے پہ مجبور ہوجائیں گے، لہذا تمام ملازمین کی حکومت اور ٹیکسلا کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ غریب ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کروائی جائے تاکہ ان کی زندگی میں کچھ بہتری آ سکے۔
ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلاانتظامیہ کی نا اہلی،ملازمین پریشان
Reviewed by SKY IRAQ
on
17:01:00
Rating:

No comments: