ُٹیکسلا: بلدیاتی الیکشن میں عوامی منڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دیں گے ، غلام سرور خان
ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں عوامی منڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔حکومتی ایمپائرز کی موجودگی میں شفاف انتخابات کی توقع نہیں،تعینات آر او ز خود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،کرپشن کے متوالوں کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے،تمام تر اوچھے ہتکنڈوں کے باوجود کامیابی پی ٹی آئی کی ہوگی ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا کے مقامی ہوٹل میں ٹیکسلا میونسپل کمیٹی اور یونین کونسلوں کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،ایم این اے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے جمہوری انداز اپناتے ہوئے تمام حلقوںمیں باصلاحیت اور ایماندار امیدواروں کو میرٹ پر منتخب کیا،انکا کہنا تھا کہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ ہمارے ملک پر چور لٹیرے کی حکمرانی ہے جنہوں نے کرپشن کا بازار گرم کیا اور ملک میں کمیشن اور ٹاوٹ مافیا کو فروغ دیا ہمارے امیدواروں کے مقابلے میں بھی کمیشن ایجنٹ اور ٹھیکدار وں کو مسلم لیگ ن نے ٹکٹ دیئے،ان کا کہنا تھا کہ میں خود اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائوں گا جس طرح جنرل الیکشن میں اور بعد ازاں کینٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو شکست سے دوچار ہونا پڑا اسی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کو عبرت ناک شکست دیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے صدیق خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ایک سوچ اور نظریہ کے پیروکار ہیں،ہمارا مقابلہ کمیشن اور ٹاوٹ مافیا سے ہے،انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی طریقے سے ووٹوں کے اندراج پر الیکشن کمیشن کے ذمہ داران اور ملی بھگت کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے،انھوں نے کہا کہ کرپشن زدہ نظام کی موجودگی میں نہ معاشی ترقی ہوسکتی ہے اور نہ معاشرتی،مسلم لیگ ن تعمیر و ترقی کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کررہی ہے،انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ،اب تبدیلی خواب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہوگا ، تقریب میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کئے گئے ،جبکہ اسموقع پر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی،
ُٹیکسلا: بلدیاتی الیکشن میں عوامی منڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دیں گے ، غلام سرور خان
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:12:00
Rating:

No comments: