Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

فیصل آباد ، بلدیاتی انتخابات میں بری طرح ناکامی


فیصل آباد (3 نومبر۔2015ء)جماعت اسلامی کے امیدواران کی بلدیاتی انتخابات میں بری طرح ناکامی ،پنجاب بھر میں کے صوبائی حلقوں میں نئے امیر مقرر کردیئے گئے ، 9 نومبر کوجماعت اسلامی کے مرکزی ہیڈ کوارٹر منصورہ میں اپنی ذمہ داریوں کا حلف لیں گے۔ آن لائن کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سیاسی بنیادیوں پر ہونے والے انتخابات میں جماعت اسلامی کی کارگردگی انتہائی مایوس کن رہی ،جبکہ صوبائی امیر میاں مقصود احمد نے ارکان کے رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے استصواب رائے سے آئندہ دوسال کے لئے ضلع کے 22صوبائی حلقوں کے لئے امرا ء زون کا تقرر کر دیا۔جس کے مطابق پی پی 51 سے ڈاکٹر نثار احمد ، پی پی 52سے محمد یٰسین کاہلوں،پی پی 53سے راناعبدالوحید،پی پی 54سے رانااعظم سلیمی ،پی پی 55 سے محمد شفیق اعوان، پی پی 56سے چوہدری اسرارالحق ،پی پی 57سے جہاں زیب خاں نیازی، پی پی 58سے غلام رسول وٹو ،پی پی 59سے سجاد حسین ساجد ،پی پی 60سے محمدتنویرحسن ،پی پی61سے امجد علی گل ،پی پی 62سے عمیر فاروق احمد، پی پی 63سے رانااکرام اللہ،پی پی64سے میاں خالد فاروق ،پی پی 65سے ریاض احمد سعدی،پی پی66سے حافظ محمد شاہد ،پی پی 67سے یوسف گل پراچہ،پی پی 68سے چاندزیب خاں ،پی پی 69سے میاں منیر احمد،پی پی 70سے ڈاکٹر محمد انور ،پی پی 71سے محمد سلیم سرور اورپی پی 72سے لیاقت علی گل زونل امراء ہوں گے۔نومنتخب امراء زون نو نومبر صبح دس بجے جماعت اسلامی کے مرکزی ہیڈ کوارٹر منصورہ میں اپنی ذمہ داریوں کا حلف لیں گے
فیصل آباد ، بلدیاتی انتخابات میں بری طرح ناکامی Reviewed by SKY IRAQ on 23:22:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.