ٹیکسلا : ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے،زرداری نے بھی جمہوریت کے نام پر اقتدار کو بیچا
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے،زرداری نے بھی جمہوریت کے نام پر اقتدار کو بیچا،مشرف کا دور سنہری دور تھا جس میں لوگوں کو بنیادی سہولیات سمیت ہر چیز میسر تھی،نہ لوڈ شیڈنگ تھی نہ بیروزگاری ،موجودہ لیگی حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے،غریبوں کے استحصال کے لئے پھر منی بجٹ لایا جارہا ہے،غیر جماعتی انتخابات نے قوم کو تقسیم در تقسیم کیا،آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہوگا ، وہ گزتہ روز یونین وکونسل جلالہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ملک میں شریف برداران نے جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن میں مذکورہ حلقوں سے مسلم لیگ ن کا عوام نے جنازہ نکال دیا ،نظریہ سے وابستہ لوگوں نے مسلم لیگ ن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر کے ثابت کردیا کہ کہانکا تعلق چوہدری نثار علی خان سے ختم ہوچکا ہے ، جلسہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے چئیرمین یو سی جلالہ ملک ثاقب ممتا زکا کہنا تھا کہ یو سی جلالہ غلام سرور خان کے چاہنے والوں کا حلقہ ہے،ن لیگ کے ساتھ پنڈ گوندل کے منافقین کا ٹولہ ہے،مخالفین کو چیلنج کرتا ہوں یو سی یا وارڈ تو دور کی بات ہے وہ اگر ملک آباد کی ایک گلی سے الیکشن جیت جائیں تو سیاست چھوڑ دونگا،یہ تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے قبرستان کی اراضی بھی بیچ ڈالی،پانچ دسمبر عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کا یوم احتساب ہے،حاجی ملک امتیاز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے علاقہ میں انتقامی سیاست کو پروان چڑھایا ،عوام ان چور اور لٹیروں سے جان چڑھانے کے لئے پی ٹی آئی کیا میدواروں کو کامیاب کرائیں،جلسہ سے ظفر اقبال ، ملک غلام ربانی ، بلا مقابلہ منتخب ہونے والے کونسلر ملک حاجی محمد بشیر،فیاض پاجی ،وائس چئیرمین کے امیدوار ملک یونس نے بھی خطاب کیا، قبل ازیں جلالہ یونین کونسل سے مختلف ریلیاں جلسہ گاہ پہنچیں ،جلسہ میں اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی،
ٹیکسلا : ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے،زرداری نے بھی جمہوریت کے نام پر اقتدار کو بیچا
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:03:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:03:00
Rating:

No comments: