Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

تربیلا روڈ ہری پور میں دوہرےقتل کی واردات


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )تربیلا روڈ ہری پور میں دوہرے قتل کی واردات ،دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ نامعلوم افرادنے کھلا بٹ کے علاقہ بیرکے رہائشی دو سگے بھائیوں کو دن دھاڑے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا،اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے،نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق ہری پور کھلا بٹ ٹاون کے علاقہ بیر کے رہائشی دو سگے بھائی طارق اور بنارس اپنے موٹر سائیکل پر چھپر روڈ سے گزر رہے تھے کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دونوں سگے بھائی موقع پر دم توڑ گئے،نامعلوم افراد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے،ادہر مصروف ترین شاہرہ پر دن دھاڑے دلخراش واقعہ سے اہل علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس افسران نے موقع کا معائنہ کیااور نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہری پور ہسپتال منتقل کردیں جبکہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا،
تربیلا روڈ ہری پور میں دوہرےقتل کی واردات Reviewed by SKY IRAQ on 19:49:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.