پڑوسی ملک سے حملہ ۔۔۔۔ حملے میں 600دہشت گرد وں کی ہلاکت کا دعویٰ
ماسکو (21نومبر2015)روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے شام کے مختلف صوبوں میں داعش کے ٹھکانوں پر 18کروز میزائل حملے کئے ہیں جس میں سے ایک حملے میں کم از کم 600دہشت گرد ہلاک ہوگئے برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگو شوئکو نے صدر ولادی میر پیٹون کو بتایا کہ یہ حملے بحیرہ روم اور بحیرہ کیپسین سے شام کے شہروں دیر الزور دارالحکومت دمشق ادلب اور رقہ میں کئے گئے بحری جنگی جہازوں سے کئے گئے حملوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں سے دیر الزور میں ایک حملے میں کم از کم 600شدت پسند ہلاک ہوئے انہوںنے بتایا کہ داعش کے خلاف 10بحری جنگی جہاز آپریشن میں مصروف ہیں جن میں سے 6بحیرہ روم میں موجود ہیں ۔
پڑوسی ملک سے حملہ ۔۔۔۔ حملے میں 600دہشت گرد وں کی ہلاکت کا دعویٰ
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:07:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:07:00
Rating:

No comments: