Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

پی او ایف کی مصنوعات کو اندرون ملک متعارف کرانے کے لیے مختلف شہروں میں ڈیمانسٹریشن کا اہتمام کر رہی ہے


ٹیکسلا(  نامہ نگار)واہ انڈسٹریز لمیٹڈ پی او ایف کی مصنوعات کو اندرون ملک متعارف کرانے کے لیے مختلف شہروں میں ڈیمانسٹریشن کا اہتمام کر رہی ہے جس کا مقصد ملکی سطح پر تیار ہونے والی دفاعی مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔ اس سلسلے میں واہ انڈسٹریز لمیٹڈ نے سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام کو پی او ایف مصنوعات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک ڈیمانسٹریشن کا اہتمام کیا جس میں سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام بشمول ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سندھ پولیس خادم حسین بھٹی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور اے آئی جی لاجسٹک شامل تھے۔ آصف علی صدیقی منیجنگ ڈائریکٹر واہ انڈسٹریز لمیٹڈ نی پی او ایف مصنوعات خاص طور پر سمال آرمز ایمونیشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پی او ایف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کومعیاری اور قابل بھروسہ اسلحہ فراہم کر کے ان اداروں کی مدد کر رہا ہے اور پی او ایف اپنے ان اداروں کو بعد از فروخت سروس کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی او ایف نے ملک کی دوسری سسٹر ڈیفنس آرگنائزیشنز کی ترقی میں بھی ہمیشہ مدد فراہم کی ہے۔ نتیجتاََ آج پاکستان کے پاس دفاعی پیداوار میں بہترین صلاحیت موجود ہے جس میں پی او ایف کانمایاں مقام ہے۔ آخر میں فائر ڈیمانسٹریشن کا بھی مظاہرہ کیا گیا اور کرنل (ر) جاوید عمر کنسلٹنٹ ویپنز نے پی او ایف کے تیار کردہ جدید اسلحہ و گولہ بارود کے بارے میں بریفنگ دی۔ سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام نے پی او ایف کی مصنوعات خاص کر DMRسنائپر، G3S،POF-4 پستول، POF-5پستول اور 150, ، 155،165اور 175گرین ایمونیشن میں خاص دلچسپی لی۔ سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام نے پی او ایف کی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کو سراہا اور انہوں نے پی او ایف کی ٹیم کو یقین دلایا کہ سندھ پولیس پی او ایف کی تیار کردہ مصنوعات کو ترجیح دے گی۔
پی او ایف کی مصنوعات کو اندرون ملک متعارف کرانے کے لیے مختلف شہروں میں ڈیمانسٹریشن کا اہتمام کر رہی ہے Reviewed by SKY IRAQ on 00:23:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.