دہشتگرد کسی رعائت کے مستحق نہیں، لیاقت بلوچ
ٹیکسلا( نا مہ نگار)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی رعائت کے مستحق نہیں،فوج اور حکومت قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بلیک میلنگ پر سرنڈر کرنے کی بجائے ٹارگٹڈ آپریشن منطقی انجام تک پہنچائے،سابقہ ادورا کی طرح اب غلطیوں کو نہ دہرایا جائے،عوام سکون غارت کرنے والے ملک دشمن ہیں ،این اے بائیس کے ضمنی الیکشن کو میڈیا نے خوب ہائی لائٹ کر رکھا ہے یہ کوئی بین الاقوامی مسلہ نہیں این اے بائیس ضمنی الیکشن میں ضلعی تنظیم کی مشاورت پر پی ٹی آئی کی حمائت کا اعلان کیا گیا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان تحریک محنت مرکز واہ کینٹ میں منعقدہ تقریب حلف برداری سیاور بعد ازاں میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا ، تقریب سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نو منتخب صدر پاکستان تحریک محنت خالد بخاری ، ڈاکٹر محمد کمال و دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹڑی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان جو تما م سیاسی جماعتوں کی حمائت سے شروع ہوا اسے ملکی سلامتی کے لئے اپنے منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے ،انھوں نے کہا کہاگر فوجی اور اسلحہ کی طاقت تمام جرائم کو کٹم کردیتی توپھر امریکہ سمیت یورپ میں کوئی جرائم نہیں ہونے چاہیں،پاکستان اس وقت مسائل کی دلدل میں پھنستا جارہا ہے ، ملک میں بے یقینی کی فضا پیدا ہوچکی ہے،پوری قوم کو خود اعتمادی سے ،محروم کیا جارہا ہے،جس کی بنیادی وجہ کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان اپنے مرکز سے ہٹ چکا ہے،اسلامی اصولوں سے تمام شعبوں میں انحراف کیا جارہا ہے،قومیت علاقایت کے نام پر قوممیں تفرقہ پیدا کیا جارہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ملک میں مٹھی بھر مراعات یافتہ طبقہ جو وسائل کو ہڑپ کر رہا ہے،جبکہ پوری ریاست کا نظام انکی خدمت پر مامور ہے،ملک کی غالب اکثریت غربت مایوسی ،بے روزگاری،بے راہ روی کا شکار ہے،انکا کہنا تھا کہ مزدور اور کسان جو ملک کی معیشت میں ریڈھ کی ہدی کی مانند ہے،مگر ان کا بھروپر استھصال کیا جارہا ہے ،ملک میں سرمایہ دارانہ نظام کا تسلط ہے،جبکہمغربی سرمایہ دارانہ نظام اس مظلوم طبقہ کے حقوق غضب کرنے پر تلا ہوا ہے،افسوس کا مقام ہے کہ ملک کہ قومی ادارے پی آئی اے ، پاکستان سٹیل ملز،ہیوی میکنکل کمپلیکس ،او جی ڈی سی ،واپڈا،کو نجکاری کے نام پر فروخت کیا جارہا ہے ،ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ملکی معیشت ان کے حوالے کرنے کے لئے یہ نجکاری کا سلسلہ جاری ہے،موجودہ حکمران ملک کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ ملک کے تمام قومی اداروں کو تباہ کرنا ایک انجیئیرڈ پلان کا حصہ ہے،انکا کہنا تھا کہ اس وقت جو سیاسی محاز پر انتشار ہے نان اشوز کو اشو بنا کر لوگوں کے زہنوں کو مسخر کردیا جاتا ہے،جبکہ پاکستانی عوام کے اصل اشوز پر کوئی بات نہیں کی جاتی،امریکہ اور انڈیا کو گٹھ جوڈ پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے،پاکستان پر مسلط کرپشن کا بیج بونے والا مختصر حکمران طبقہ کا ایجنڈا ہے،انکا کہنا تھا کہ لوگ بڑے مقاصد کو سامنے رکھ کر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں کیونکہ باکردار قیادت ہی ملک کو مسائل کے چنگل سے نکال سکتی ہے،قبل ازیں انھوں نے تحریک محنت پاکستان کے نو منتخب صدر خالد بخاری سے انکے عہدے کا حلف لیا تقریب میں سابق ایم پی اے پروفیسر وقاص، ثاقب صدیقی، امیر جماعت واہ کینٹ رفیق احمد، ڈاکٹر محمد کمال ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرید پراچہ،ملک عابد، حافظ اسلم تصدق امیدوار برائے صدر پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن،وحید ہاشمی پیر آف کرولی،شباب ملی پی پی آٹھ کے صدر عثمان خالد،تابش صدیقی،امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے،
دہشتگرد کسی رعائت کے مستحق نہیں، لیاقت بلوچ
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:14:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:14:00
Rating:

No comments: