Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

پی او ایف نے پاکستان کی دفاعی پیداوار کے میدان میں شاندار کردار ادا کیا ہے


ٹیکسلا( نامہ نگار)عظیم دفاعی پیداوار کا ادارہ پی او ایف نے پاکستان کی دفاعی پیداوار کے میدان میں شاندار کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم ، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کے پی او ایف کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ قیام پاکستان کے وقت پاکستان کے پاس دفاعی پیداوار کی کوئی صنعت موجود نہیں تھی۔ پی او ایف سے دفاعی پیداوار کی صنعت کی بنیاد رکھی گئی اور پی او ایف نے پاکستان کو دفاعی پیداوار میں خود کفیل بنا دیا ۔ چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی نے پی او ایف کے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے چیئرمین اس عظیم دفاعی صنعت کے لیے ایک مثالی وژن لے کر آئے ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی نے چیئرمین پی او ایف بورڈ اور ان کی ٹیم کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سال سو ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ایکسپورٹ کا ٹارگٹ رکھا ہے جو کہ پچھلے تمام عرصہ میں سب سے زیادہ ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے پی او ایف میں کوالٹی مین پاور کی انڈکشن ،پرانی مشینری کی اپ گریڈیشن اور ریسرچ اینڈڈویلپمنٹ کی فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ فنڈ رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی پی او ایف کو کمرشل لائن پر چلانے کے لیے پی او ایف بورڈ کو مالی خود مختاری اور autonomyدلوانے کے لیے بھر پور سفارشات دے گی ۔ چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی نے پی او ایف میں اضافی ہاؤسنگ کالونیز دینے کے لیے حکومت کو سفارشات دینے کا بھی وعدہ کیا۔اس سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چےئر مین پی او ایف بورڈنے سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی او ایف کا بنیادی مینڈیٹ پاکستان کی مسلح افواج کو اسلحہ و گولہ بارود کی فراہمی ہے اور پی او ایف اپنی مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی سو فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد اپنی فاضل پیداواری صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا کے تیس سے زائد ممالک کواپنی مصنوعات برآمد بھی کر رہاہے۔ پی اوایف چودہ فیکٹریوں پر مشتمل ایک بڑا صنعتی کمپلیکس ہے جس میں گیارہ ذیلی ادارے اور چوبیس ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔پی اوایف نے ہمیشہ حالت جنگ و امن میں مسلح افواج کی طرف سے دئیے گئے اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا ہے ۔اس عظیم قومی ادارے کو مستقبل میں خود کفالت اور اسلحہ سازی کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ کیا جائے گا اس سلسلے میں مختلف ممالک سے جوائنٹ وینچر کے ذریعے پلانٹ اور مشینری کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔ وفد کو پروڈکٹ ڈسپلے لاؤنج اورکچھ پیداواری یونٹس کا بھی دورہ کرایا گیا۔ جہاں انھوں نے اسلحہ و گولہ بارود کے پیداواری عمل کو دیکھا۔سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان نے پیداوار ی عمل میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور پی اوایف میں تیار ہونے والی مصنوعات کے اعلیٰ معیارکی تعریف کی اور یقین دلایا کہ وطن عزیز کے اس عظیم دفاعی ادارے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے بھر پور معاونت کی جائے گی۔ وفد نے دفاعی پیداوار کے اس ادارے کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پی او ایف نے پاکستان کی دفاعی پیداوار کے میدان میں شاندار کردار ادا کیا ہے Reviewed by SKY IRAQ on 23:53:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.