خانپور ہسپتال میں ضلعی ناظم عادل اسلام کا اچانک چھاپہ, قانونی کاروائی
خان پور(اسدزرگر)خانپور ہسپتال میں ضلعی ناظم عادل اسلام کا اچانک چھاپہ ایم ۔ایس ڈاکٹر چراغ اور ڈنیٹل ڈاکٹر امجد یوسف غیر حاضرہسپتال میں غیر حاضر سٹاف کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ہسپتال سے عوام کو سہولیات فراہم کی جاہیں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ڈلیوری کیلئے لبیر روم 27اکتوبر سے باقاہدہ کھولا جائے تاکہ 100سے زاہد علاقوں کے عوام کو خانپور ہسپتال میں ڈلیوری کی سہولیات دستیاب ہوسکیں حاظری پوری ہونی چاہیے نہیں تو سخت کاروائی کی جائیگی ضلع ناظم عادل اسلام کا خانپور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے اچانک دورئے کے بعدصحافیوں اور پر ڈاکٹر ز سے گفتگو ضلع ناظم عادل اسلام نے گزشتہ روز خانپور ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے انتظامات چک کیے اس موقع پر عوامی شکایت کے پیشِ نظر لبیر روم کا تالہ بھی کھولا گیا جہاں پر ناقص انتظامات کی بناء پر ضلع ناظم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ فوری طور پر لیبر روم کو عوام کی سہولت کے لئے کھولیں تاکہ غریب عوام کو بجائے پنڈی ۔ٹیکسلا کہ خانپور کی ہسپتال سے ڈلیوری کی سہولت مل سکے اس پر ڈی ۔ایچ۔او ہریپور نے ڈاکٹرز کو ہدایت دی کے وہ فوری طور پر لیبر روم کو دوسری جگہ منتقل کریں جہاں پر مریض کو آسانی سے لایا جا سکے اور 27اکتوبر کو اس لیبر روم کو باقاہدہ افتتاح کرنے کا بولا اس موقع پر عادل اسلام کا کہنا تھا کے میری یہ ڈیوٹی میں شامل ہے کے جہاں پر عوام کو مشکلات پیش آہیں میں وہاں جا کر عوام کے مسائل حل کروں تاکہ عوام کو سہولیات ان کی اپنی ہسپتالوں میں میسرآسکیں خانپور کے عوامی حلقوں نے عادل اسلام دورہ خانپور کو عوام کے لئے ایک خوشخبری کہتے ہوئے کہاکہ ان اقدامات کی وجہ سے علاقہ کی عوام کے مسائل میں بڑی حد تک کمی واقع ہو گی ۔
خانپور ہسپتال میں ضلعی ناظم عادل اسلام کا اچانک چھاپہ, قانونی کاروائی
Reviewed by SKY IRAQ
on
14:57:00
Rating:

No comments: