خانپور نویں,دس محرم الحرام کے دن ماتمی جلوسوں کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل
خانپور(اسد زرگر سے )خانپور نویں اور دس محرم الحرام کے دن ماتمی جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل ،فوج طلب ،دفعہ 144 نافظ، ایمرجنسی کنٹرول روم قائم
پولیس اوردیگر قانون نافظ کرنے ولے اداروں کے علاوہ فوج کے دستے بھی علاقہ میں سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔
علاقہ پنج کٹھہ میں 8 امام بارگاہوں میں سے 6 کو حساس قرار دیا گیا حساس قرار دی جانے والی امام بارگاہوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ایس ایچ او خانپور بشیر خان کے مطابق 100 سے زائد پولیس اہلکاردیگر قانون نافظ کرنے والے ادارے اور فوج نویں اور دس محرم الحرام کے دن مجالس اور دس محرم کو نکلنے والے مرکزی جلوس کی مکمل نگرانی کریں گے کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے سپیشل کنڑول روم قائم کر دیا گیا ہے علاقہ بھر میں سرچ آپریشن کرکے علاقہ کو کلیئر کر دیا گیا ہے تاہم مرکزی جلوس کے تمام راستے سیل کر دے جائیں گے علاقہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنایا جائیگامحرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سفید پارچات میں اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں عاشورہ کے موقع پر علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے جوانوں کے علاوہ مسلح فوجی دستے بھی گشت کریں گے،افغانیوں کو کیمپوں تک محدود کر دیا گیاکسی بھی غیر ملکی کی علاقہ میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جنڈیال چیک پوسٹ سمیت علاقہ میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر سیکورٹی وجوہات کی بناء پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور علاقہ خانپور میںکسی بھی غیر رجسٹرڈگاڑی یا موٹر سائیکل کو داخلے کی اجازت نہ ہے علاقہ میں داخل ہونے والے غیر مقامی افراد کی مکمل پڑتال کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مخصوص علماء اور ذاکریں جن کا ضلع میں داخلے پر پابندی ہے عمل درآمد یقینی بنایا جائیگااور لائوڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر فوری کاروائی کی جائیگی۔

Reviewed by SKY IRAQ
on
14:34:00
Rating:

No comments: