ٹیکسلا: یونیورسٹی آف انجنیئرنگ، ہاسٹلز کی کمی،رہبر کالونی،رینٹ آسمان پر جا پہنچے
ٹیکسلا(نیشنل میڈیا سروس)یو ،ای ،ٹی ٹیکسلا میں ہاسٹلز کی کمی کی وجہ سے سٹوڈنٹس کے لیے رہائش کا معاملہ پریشان کن بن گیا جس کی وجہ سے سٹوڈنٹس نے رہبر کالونی اور اس کے اطراف میں کرائے پر مکان لینا شروع کر دیے ،حالیہ دو برسوں کے دوران ایسا پہلی بار ہوا کہ یو ای ٹی کے ہاسٹلز میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے سٹوڈنٹ لڑکے لڑکیوں نے رہائش یونیورسٹی سے باہر رکھی ہو ایسے میں رہبر کالونی میں لوگوں نے اپنے مکان کرائے پر دینے کے بجائے ہاسٹلز بنانے شروع کر دیئے جس کی وجہ سے تین سے چار ہزار والا کرائے پہ لگنے والا مکان پندرہ سے بیس ہزار میں کرائے پہ بطور ہاسٹلز دیا جا رہا ہے۔سٹوڈنٹس کے لیے تو اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ وہ عام طور پر ایک ایک روم میں چار چار رہ کہ اپنا گزارہ کر لیتے ہیں ،لیکن اس بات کا اثر عام عوام پر بہت زیادہ پڑا ہے جسکی وجہ سے کرائے کے مکان اب رہبر کالونی میں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔سالانہ کروڑں کی تعداد میں کمانے والی یو ای ٹی کی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اپنے وسائل کو بروئے کار لائے اور سٹوڈنٹ کو یونیوسٹی کے اندر رہائش فراہم کرئے
ٹیکسلا: یونیورسٹی آف انجنیئرنگ، ہاسٹلز کی کمی،رہبر کالونی،رینٹ آسمان پر جا پہنچے
Reviewed by SKY IRAQ
on
12:25:00
Rating:

No comments: